کہ بابا جی کو آپ کی خبریں بتائیں کہ ابن بشیر صاحب بچوں سے بہت شفقت کرتے ہیں اور ڈٹ کر محنت کرتے ہیں اور سارا دن رات لائبریری میں کتب لکھتے رہتے ہیں اس پر بابا جی بہت خوش ہوئے اس لیے آپ کو انعام دیا ہے۔
ایک دن بابا جی کی خدمت ہمارے بخاری کے طالب عالم اکرام اللہ کررہے تھے دارالحدیث للبنات اس وقت زیر تعمیر تھا میں ۔اکرام اللہ نے اچانک بابا جی سے کہا کہ اب میں میری کلاس کا وقت ہوگیا ہے مجھے جلدی جانا ہے اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ ابن بشیر صاحب کسی بھی طالب علم کو وقت سے لیٹ کلاس میں آنے پر بہت ڈانٹتے ہیں اس لیے جلدی جانا چاہتا ہوں تو بابا جی بہت خوش ہوئے اور فورا اپنے ہاتھ بلند کیے اور آپ(ابن بشیر)کا نام لے لے کر رورو کر بہت دعائیں کرتے رہے ۔یہ سارا واقعہ مجھے اکرام اللہ نے خود بتا یا جو بھٹہ محبت کے ساتھ گاوں میں مقیم ہیں ۔یہ دعا ئیں ناچیز کے لیے سعادت ہیں اللہ تعالیٰ اپنے ولی محمد یوسف راجووالوی رحمہ اللہ کو معاف فرمائے اور انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے آمین
حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ فیصل آباد کی نصیحتیں :
راقم کو شیخ محترم سے تین سال فائدہ حاصل کرنے کا موقع ملا اس دوران بے شمار نصیحتیں سننے کا موقع ملا جن میں سے بعض پیش خدمت ہیں ۔
اے طلبا !تم اور دنیا داروں میں ہر طرح فرق نظر آنا چاہئے حتی کہ چال اور ڈال میں بھی فرق ہونا چاہئے ۔
اہل اللہ کی مجلس میں ضرور بیٹھیں تاکہ ذکر و فکر کی دولت مل سکے ۔
دین کو خوب محنت سے پڑھیں ۔اس میں ہم پیچھے جا رہے ہیں ۔
انقلابی انسان بنیں ،اونچے پروگرام بنائیں اللہ تعالیٰ آپ کو بہت ہی عزت عطافرمائے
|