پیچھا کریں اور اس کو مدرسہ چھوڑنے نہ دیں ۔مدرسے کے طلباء میری اولاد ہے جو ان پر بے جا سختی کرے گا وہ میر ا اور میرے ادارے کا دشمن ہے اس طرح کے استاد کو مدرسہ سے چھٹی کروادینی چاہئے ۔پیغام ٹی وی کی ٹیم کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا :کہ اہل علم کو لالچی نہیں ہوناچاہئے ۔اور دنیا داروں کو اہل علم سے تعلق رکھنا چاہئے ۔جو بچہ مدرسہ پڑھا ہواہو وہ جیسا بھی ہو کم از کم تقریر ضرور کرنا جانتا ہو کیو نکہ جب وہ لوگوں کو وعظ کرے گا تو ان شاء اللہ وہ خود بخود ہی سدھر جائے گا۔جو بھی کام کریں دائیں طرف سے کریں اور ہر کسی کو سلام بھلائیں جس کمرہ میں جھالا لگا ہو ا ہو سمجھ لو وہاں انسان آباد نہیں ہیں ۔
مجھے حافظ عبدالحفیظ روپڑی مدیر النبراس ڈیفینس کراچی نے بیا ن کیا کہ میں اور بھائی نصرت اللہ شاہ راشدی حفظہ اللہ نے بابا جی سے کہا کہ ہمیں نصیحت کریں تو انھوں نے کہا کہ قرآن مجید لاؤ ہم قرآن مجید لائے تو فرمانے لگے کہ اس کی تلاوت کثرت سے کیا کرو ۔ہمیں مولانا میاں محمد اسماعیل سلفی حفظہ اللہ نے بتایا کہ بابا جی نے مجھے نصیحت کی کہ مساجد کو آباد کرنا ہے اور بے لوث خدمت کرنی ہے ۔
وٹس اپ پر مرکز تربیۃ الاسلامیہ کے گروپ میں شیخ عبیدالرحمن محسن حفظہ اللہ نے لکھ کر اپنے والد محترم کی نصیحتیں شئیئر کیں (عسی ربہ ان طلقکن ان یبدلہ ازواجا خیرا منکن مسلمات مومنات قانتات تائبات عابدات سائحات ثیبات وابکارا)والد محترم فرماتے تھے مثلای بیوی مطلوب ہو تو اس آیت کی روشنی میں تلاش کرو۔
والد محترم نے کہا کہ تین چیزیں ادھوری نہیں ہونی چاہئیں دین،علم،ہنر ان پر مکمل محنت ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ نے راقم کو ایک سال دارا لحدیث راجووال میں تدریس کا موقع دیا راقم کا بچوں کے دل میں بھر پور احترام تھا ایک دن ایک ہمارے بخاری کے طالب علم میرے پاس آیا اور کہا کہ یہ بابا جی نے آپ کو انعام دیا ہے میں نے وجہ پوچھا اس نے کہا
|