جب ایک طالب علم صحیح نیت سے خدمت کرے گا تو استاد اسے دعا ضرور دے گا ۔
مفید کتب خریدنا :
اچھا طالب علم ذخیرہ کتب جمع کرتا رہتا ہے وہ اپنے جیب خرچ کو فضول خرچی میں نہیں لگاتا بلکہ اچھی اچھی کتب خریدتا رہتا ہے ۔
کتب عالم دین کی زینت ہوتی ہیں جس سے وہ مسلسل ساری زندگی فائدہ اٹھاتا رہتا ہے ۔لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے وہ اپنے پاس موجود کتب کا مطالعہ کرتا ہے پھر لوگوں کی صحیح مسئلے میں رہنمائی کرتا ہے۔
یہ بہت اچھی صفت ہے جسے اللہ توفیق دے ۔
کبار شیوخ کی طرف سفر کرنا :
بڑے بڑے شیوخ کی طرف استفادہ کی غرض سے سفر کرنا پھر ان کا نہج معلوم کرنا۔مشکل پیش آمدہ مسائل پر گفتگو کرنا ۔انھیں جو کتب کے شروع میں دورانِ مطالعہ حوالہ لکھے ہیں انھیں اپنی کاپی میں نقل کرنا ۔اگر کسی شیخ کے پاس عالی سند ہے تو وہ حاصل کرنے کے لئے سفر کرنا ۔ مشورے کرنے مثلاََ کتب تصنیف کرنے کے بارے میں مشورہ کرنے کے لئے سفر کرنا ۔ پھر چند دن یا چند مہینے ان کے پاس رہ کر استفادہ کرنا ۔
یہ انتہائی اچھا عمل ہے اس کی اہمیت کا اندازہ س سے ہو سکتا ہے جو اس صفت کا حامل ہے ۔(یہ بات تجربہ شدہ ہے)۔
راقم کا سفر نامہ الگ سے شایع کیا جائے گا ان شاء اللہ
اساتذہ کے سامنے دو زانوں ہو کر بیٹھنا:
اس پر راقم کا تفصیلی مضمون ہفت روزہ الاعتصام میں شائع ہوا تھا جو لائق مطالعہ ہے۔
|