۵۔ پہلی صف میں نماز پڑھنے کی کوشش کرو۔
۶۔ باجماعت نماز کا اہتمام کرو۔
۷۔ چھوٹے طلبا سے زیادہ تعلق نہ رکھو۔
۸۔ اپنے کردار کو صاف رکھو۔
۹۔ خوب محنت سے علم حاصل کرو۔
۱۰۔ وقت کی پابندی کرو۔
۱۱۔ وقت باتوں میں ضائع نہ کرو۔
۱۲۔ بڑی عمر کے لڑکے چھوٹی عمرکے لڑکوں سے دور رہیں ۔
۱۳: اپنی حجامت شرعی بنایا کرو ۔
مولانا صوفی عائش محمد حفظہ اللہ :(مدیر جامعہ ابی بکر الا سلامیہ کراچی)
راقم الحروف نے صوفی صاحب سے نصیحت کی درخواست کی تو وہ فرمانے لگے:
’’اتق اللہ حیث ما کنت ‘‘ پھر دوبارہ فرمایا :’’اتق اللّٰہ حیث ما کنت ‘‘ تو جہاں بھی ہو اللہ سے ڈر۔‘‘
پھر فرمانے لگے کہ میری شاگردوں کو نصیحت ہے شادی جلدی کر وائیں ۔
شیخ الحدیث محمد یوسف راجووالوی رحمہ اللہ(بانی دارالحدیث الجامعۃ الکمالیۃ راجووال) کی نصیحتیں :
چلتی گاڑھی سے پرزہ نہیں نکالنا چاہئے جو استاد جہاں مطمئن ہو کر پڑھا رہا ہے وہاں سے اس کو چھڑوانا نہیں چاہئے ۔
مدرسے میں اساتذہ اس طرح کے ہونے چاہئے جو مدرسہ چھوڑنے والے طلباء کے گھر تک
|