مولانا امان اللہ جھجھوی رحمتہ اللہ علیہ کی نصیحتیں :
(ہجرہ شاہ مقیم مدرس جامعہ ضیاء الاسلام گہلن ہٹھاڑ قصورسابق جماعت المسلمین بعد میں اہلحدیث)
۱۔ مجھے مولانا ابو بکر صدیق حسینوی( مدیر مرکز الاحسان حسین خانوالا ہٹھار قصور) نے بتایا کہ ہمارے استاد محترم مولانا امان اللہ رحمۃ اللہ علیہ نے ہمیں نصیحت کی کہ :
’’اللہ تعالیٰ سے ڈر کر زندگی گزارو ۔وہ قطرہ جو اللہ تعالیٰ کے ڈر کی وجہ سے آنکھ سے نکلتا ہے وہ بہت قیمتی ہے میرا دل چاہتا ہے کہ میں سونے سے بنی ہوئی ڈبیہ میں اس قطرہ کو ڈالوں ۔کیونکہ تمام پانی ملکر بھی جہنم کی آگ میں ذرہ بھی کمی نہیں کرسکتے لیکن اللہ تعالیٰ کے ڈر کی وجہ سے آنکھ سے نکلنے والا قطرہ جہنم کی آگ کو بجھا سکتا ہے۔‘‘
۲۔ کہ:’’لواطت سے بچو یہ انتہائی برا فعل ہے وہ بندہ جو عمل لوطی کرتا ہے اسے یہ بات کیسے گوارہ ہے کہ وہ اپنے ہاتھ کولیٹرین میں دالے جہاں گندگی ہے؟ کوئی بھی ایسا کرنا پسند نہیں کرتا جب اس سے نفرت ہے تو دیر بھی لیٹرین ہی ہے جہاں گندگی کے سوا کچھ نہیں ، تو وہ گندگی میں اپنے جسم کے عضو کو کیوں ڈالنا برداشت کرتا ہے؟‘‘
مولانا عبد الرشید راشد رحمتہ اللہ کی نصیحت،استاد حدیث جامعہ لاہورالاسلامیہ:
۱۔ راقم الحروف استاد محترم شیخ عبد الرشید راشد کی تیمار داری کے لئے مرکز تربیہ اسلامیہ فیصل آباد سے لاہور کے ایک ہسپتال میں آیا تو میں نے کہا شیخ صاحب کوئی کتاب لکھنے کی نصیحت فرمائیں کہ میں کس موضوع پر کتاب لکھوں تو شیخ صاحب نے فرمایا :جس فن میں اللہ تعالیٰ آپ کو سمجھ دیدے اس کے متعلق کتاب لکھ دیں ۔
۲۔مولانا عبد الحئی انصاری حفظہ اللہ ادارۃ العلوم الا ثریہ فیصل آباد نے مجھے بتا یا کہ مولانا عبد الرشید
|