Maktaba Wahhabi

136 - 158
ہے ۔اس واقعہ سے سمجھا جا سکتا ہے کہ اس وقت کے علماء اور شیوخ کے دلوں میں ایک دوسرے کے لئے کتنا احترام تھا ۔(ضیاء حدیث لاہور ،نومبر :۲۰۱۳ء) مطالعے اور مذاکرے کا فقدان: طلبا مطالعے اور مذاکرہ سے دور بھاگتے ہیں جبکہ مطالعہ اور مذا کرہ ہی وہ ہتھیار ہیں جس کے ذریعے علم پختہ ہوتا ہے ۔ مطالعہ : مطالعہ تو کل کو پڑھنے والے سبق کا ہوتا ہے یعنی جو سبق استاد نے کل کو کلاس میں پڑھانا ہے شاگرد پر لازم ہے کہ اس کا اچھی طرح مطالعہ کرکے جائے اور مطالعہ میں درج ذیل امور حل کرے مثلاََ ؛ ۱۔ صیغے ۔ ۲۔ لغت۔ ۳۔ اعراب۔ ۴۔ ترکیب۔ ۵۔ سبق کے مالہ وما علیہ بحث دیگر مصادر و مراجع سے دیکھنا ۔ ان چیزوں میں سے جس کی سمجھ نہیں آرہی اس کو نوٹ کرے پھر کلاس میں استاد محترم سے وہ عقدہ حل کر وائے ۔ مطالعہ میں یہ بات قابلِ غور ہے کہ آج کا مروج طریقہ یہ ہے کہ ایک طالب علم عبارت وغیرہ پڑھ رہا ہے دوسرے سن رہے ہیں یہ طریقہ کبھی طلبہ میں تعلیمی استعداد پیدا نہیں کر سکتا ۔بلکہ طلبا تو مطالعہ سے جان چھڑانے کے لئے اس طریقے کو بہت پسند کرتے ہیں جبکہ اس میں سراسر نقصان ہے۔ ہر طالب علم بذاتِ خود خاموشی سے مطالعہ کرے ڈکشنری اور لغت کی کتاب زیادہ
Flag Counter