Maktaba Wahhabi

107 - 158
اگر نیک رہو گے ،تو مجھے بھی فائدہ پہنچے گا ورنہ مجھے آپ کی کوئی ضرورت نہیں ۔جو میں نے پودہ لگایا ہے اس کہ نگرانی کرتے رہنا جب بھی کسی مسجد میں جاتے اور ان کی دعوت بھی کرتے ،اور غرباء کو اپنی طرف سے فورا تعاون بھی کرتے ۔ پوری ز ندگی تہجد قضا نہیں کی ہمیشہ تہجد کا اہتمام کیا کرتے تھے یہی وجہ تھی کہ فرمایا کرتے تھے کہ میں نے جو بھی اللہ تعالیٰ سے مانگا ہے میری دعا کبھی بھی اللہ تعالیٰ نے رد نہیں کی اب اولاد کی خاطر بھی دعا کررہاہوں مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ضرور پوری فرمائے گا ۔ والد محترم کہتے تھے کہ ایک دعا میں اللہ تعالیٰ سے چالیس سال سے مانگ رہاہوں ۔ سبحان اللہ۔ اہل سنت اہل حدیث کے ساتھ خیر خواہی کریں ! امام حسن بصری نے کہا کہ اے اہل سنت آپس میں نرمی کیا کرو اور اختلاف سے بچو اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے کیوں کہ تم تھوڑے لوگ ہو(لالکائی :۱۹/۵۷/۱) امام ایوب نے کہا کہ مجھے ایک اہل حدیث کی وفات کی خبر ملی مجھے ایسے محسوس ہوا جیسے میرے جسم کا ایک عضو گم ہوگیا ہے۔(حلیۃ الاولیا :۹/۳) امام سفیان ثوری نے کہا کہ تم اہل سنت کے ساتھ خیر خواہی کیا کرو کیونکہ یہ اجنبی لوگ ہیں ۔(لالکائی :۴۹/۶۴/۱) ضروری گذارش: اس بحث کے متعلق پہلے بھی کئی چیزیں گزر چکی ہیں اب اس باب میں جتنی ہمیں نصیحتیں فراہم ہوسکی ہیں انھیں ہم نے نوک قلم کردیا ہے اب علمااور طلباء سے گذارش ہے کہ جو اچھی اور منفرد نصیحت آپ کے پاس کسی شیخ کی ہے وہ ہمیں ضرور ارسال
Flag Counter