Maktaba Wahhabi

130 - 158
جاتا ہے۔ طلبا کو بڑے شیوخ کی طرف بہت زیادہ سفر کرنے چاہئے ،تاکہ علم میں وسعتیں پیدا ہوں ۔ زبان بولنے کے لئے اس کو چلائیں انقلاب آجائے گا۔ ابن بشیر الحسینوی(مصنف کتاب ھذا) کی نصیحتیں : راقم کو دارالحدیث راجووال کے درجہ رابعہ کے طلباء نے کچھ میر ی نصیحتیں بتائیں جو راقم نے مختلف اوقات میں کیں ۔ بڑے بڑے ٹارگٹ رکھیں اللہ تعالیٰ ضرور عطافرمائے گا ۔ محنت ،محنت اور محنت ،اسی میں کامیابی ہے ۔ جیب میں ایک روپے بھی نہ ہو ،پریشان نہیں ہونا بلکہ اس طرح سمجھنا ہے کہ جیسے میرے پاس کروڑوں روپے ہیں ۔ گناہ سے بچیں تاکہ اللہ تعالیٰ کی رضا مندی حاصل ہو ۔ یہ ساری کتاب راقم کی طرف سے ہر ہر مسلمان کے لئے نصیحت ہے ۔ کئی مدارس کے طلبہ نے ملاقات کے وقت راقم سے نصیحت لکھوانے کی خواہش ظاہر کی تو میں نے لکھا کہ میری کتاب نصیحتیں اسلاف کی جب شایع ہو تو اس کو خرید کر باربار پڑھیں ۔ کچھ راقم الحروف کی آراء: جب ایک طالب علم بہت اچھے جذبات لے کر دینی مدرسہ میں آتا ہے تو بہت جلد وہ اپنے اچھے جذبات کھو بیٹھتا ہے(الا ما شاء اللہ) اور سات آٹھ سال کا عرصہ بغیر کسی سوچ کے(کہ میں نے کیا حاصل کرنا ہے اور میری کونسی منزل ہے جس کو پانے کے لئے میں نے اتنی محنت کرنی ہے)گزار دیتا ہے ، شاید یہی وجہ ہے کہ ہر سال دینی مدارس سے سینکڑوں
Flag Counter