Maktaba Wahhabi

147 - 158
بعض طلبا شہرت کی خاطر شہروں میں موجود مدارس کا رخ کرتے ہیں اور دیہاتوں میں موجود مدارس کو چھوڑ جاتے ہیں اور وجہ یہ بیان کرتے ہیں کہ دیہاتوں میں رہ کرآدمی کو شہرت نہیں ملتی۔ میرے عزیز یہ سوچ بالکل شیطانی سوچ ہے قرآن و حدیث کا علم اللہ کی رضا کے لئے حاصل کرنا چاہئے نہ کہ شہرت کے لئے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:’’ جس نے اچھا کام کیا سنانے کے لئے اللہ تعالیٰ سنا دیں گے ،اور جس نے اچھا کام کیا دکھلاوے کے لئے اللہ اسے دکھلا دیں گے۔(متفق علیہ) طلب علم تو وقت ضائع کرنا ہے علم حاصل کرنے کا کیا فائدہ؟ یہ نظریہ بھی ناکامی کی ایک وجہ ہے طالب علم محنت سے دل لگا کر نہیں پڑھتا حالانکہ امام زہری فرماتے ہیں کہ :’’حصول علم کے بغیر اللہ تعالیٰ کی بہتر عبادت نہیں ہو سکتی دوسرے الفاظ میں علوم شریعت کی تحقیق بہترین عبادت ہے اس سے بڑی عبادت اور کوئی ہو نہیں سکتی۔‘‘ معلوم ہوا کہ طلب علم کو وقت کا زیاں سمجھنا غلط فہمی ہے ۔ بلکہ طلب علم عبادت ہے ۔ (تذکرۃالحفاظ : ۱ ۱۰۸) نماز سے غفلت : نماز سے غفلت بھی ناکامی کی وجہ ہے بعض طلبا عالم بھی بن جاتے ہیں مگر پھر بھی بے نماز ہوتے ہیں ۔امام ربعی کہتے ہیں تقریباََ)۷۰)ستر سال تک اعمش کی تکبیر اولیٰ فوت نہیں ہوئی۔‘‘ (تذکرہ الحفاظ: ۱ ۱۳۷) شیخ سے استفادہ: ایک شیخ سے استفادہ کیا اس کو چھوڑنے سے پہلے اسی سے مشورہ کرنا چاہیے۔
Flag Counter