اور علامہ صاحب سے کہا کہ یہ اعوان صاحب کھڑے ہوئے ہیں علامہ صاحب نے مجھے کہا کہ کتابیں اپنی مرضی کی لے لو اور ہماری گاڑی میں جا کر بیٹھو آپ کی کتب کا بل میں ادا کروں گا ۔
اے علما اور خطبا !اپنی نیند کو برباد نہ کر و جلدی سو جایا کرو ساری ساری رات سفروں اور پروگراموں میں نیند ضایع نہ کریں جلدی سوئیں اور تہجد کا اہتمام کریں ۔
حسینوی علماء کی نصیحتیں :
شیخ الحدیث عبدالرحیم محدث حسینوی(حسین خانوالاہٹھاڑ تحصیل و ضلع قصور)فاضل جامعہ رحمانیہ دہلی کی نصیحت:
ہمیں مولانا محی الدین حسینوی حفظہ اللہ(حسین خانوالہ چک ۸ پتوکی)نے بتایا کہ استاد محترم عبدالرحیم حسینوی رحمہ اللہ نے مجھے نصیحت کی کہ نمازوں کو وقت پر پڑھنا بڑوں کی عزت کرنی ہے
مجھے ان کے فرزند ارجمند پروفیسر امام یحیی زاہد حفظہ اللہ نے بتا یا کہ والد محترم ہم کو نماز کی بہت تلقین کیا کرتے تھے ہم جب باہر سے گھر آتے تو سب سے پہلے یہی پوچھتے نماز پڑھ لی ہے۔
ڈاکٹر محمد صدیق کے زیر علاج تھے اور آپ نے مارچ ۱۹۷۸ء کوساوتھ وارڈ میوہسپتال لاہور میں وفات پائی۔
شیخ الحدیث محمد اسحق حسینوی رحمہ اللہ کی نصیحتیں :
ہمیں مولانا محی الدین حسینوی حفظہ اللہ(حسین خانوالہ چک ۸ پتوکی)نے بتایا کہ استاد محترم اسحاق حسینوی رحمہ اللہ بہت زیادہ نصیحتیں کیا کرتے تھے ان میں سے چند یہ ہیں
|