Maktaba Wahhabi

112 - 158
مولانا عبد العزیز علوی حفظہ اللہ کی نصیحتیں :شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ فیصل آباد : راقم الحروف نے شیخ صاحب سے نصیحت کی در خواست کی تو وہ فرمانے لگے :پکے نمازی بنو کیونکہ تم نے لو گو ں کو جا کر تعلیم دینی ہے اگر خود ہی نماز نہیں پڑھوگے آگے کیا ترغیب دلاؤ گے۔ پھر فرمانے لگے :ہر معاملے میں وقت کی پابندی کرو پہلے خود کرو پھر اسکی شاگردوں کو تلقین کرو۔ مجھے قاری شاہد رحمہ اللہ(آف کرملی ،جنھیں رشتہ دار ظالموں نے برات سے ایک رات قبل بے گناہ قتل کر دیا۔اللھم اغفرلہ ۔۔۔(نے بتایا کہ میں شیخ علوی صاحب کو دبانے کے لیے گیا آتے وقت میں نے کہا شیخ صاحب کوئی نصیحت کرو تو فرمانے لگے :’’ قرآن و حدیث سارا نصیحت ہی ہے بس محنت سے پڑھو۔‘‘ مجھے ابو بکر صدیق حسینوی نے بتایا کہ شیخ صاحب یہ نصیحت کیا کرتے تھے:’’خل الذنوب صغیر ھا و کبیر ھا ذاک التقی وان الجبال من الحصی۔‘‘ چھوٹے اور بڑے گناہوں کو چھوڑ دینا یہی تقویٰ ہے بے شک پہاڑ چھوٹے چھوٹے کنکروں سے بنے ہیں ۔‘‘ عبدالغفار اعوان المدنی حفظہ اللہ کی نصیحتیں : اہل علم کا آپس میں ایک دوسرے کا احترام : مجھے عطاء الرحمن طالب حفظہ اللہ نے بیان کیا کہ مجھے شیخ عبدالغفار اعوان المدنی حفظہ اللہ نے بتایا کہ میں سفر پر جارہا تھا عارف والا پر اترا اور ایک مکتبہ سے دوکتب خریدں اتفاق سے ادھر علامہ احسان الہی ظہیر رحمہ اللہ اور علامہ حبیب الرحمن یزدانی رحمہ اللہ کھڑ ے ہوئے تھے میں اچانک پریشان ہو گیا اور اسی دوران یزدانی صاحب نے مجھے دیکھ لیا
Flag Counter