Maktaba Wahhabi

87 - 612
پهلا خطبه توحید خالص امام و خطیب فضیلۃ الشیخ صلاح البدیر حفظہ اللہ حمد و ثنا کے بعد: اﷲ کے بندو! سفر و حضر کے ہر کام میں اﷲ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو، ظاہری اور باطنی امور میں اپنے دلوں کے اندر اﷲ تعالیٰ کا ڈر اور خوف رکھو۔ صبح و شام کے اوقات میں اس کی یوں عبادت کرو، جیسے اس کی عبادت کرنے کا حق ہے۔ اس کی نعمتوں کا شکر بجا لاؤ، بلاشبہہ اس نے ایسے شخص کے لیے نعمتوں میں اضافہ کرنے کا ذمہ لیا ہے جو اس کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ اس کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈر جاؤ اور اس کی پکڑ سے پوری طرح محتاط اور متنبہ ہوجاؤ۔ فرمانِ الٰہی ہے: ﴿ یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ حَقَّ تُقٰتِہٖ وَ لَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ﴾[آل عمران: ۱۰۲] ’’اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اﷲ سے ڈرو، جیسا اس سے ڈرنے کا حق ہے اور تم ہرگز نہ مرو، مگر اس حال میں کہ تم مسلم ہو۔‘‘ علاماتِ توحید: مسلمانو! اﷲ تعالیٰ کی ویسے قدر کرو، جیسے اس کی قدر کا حق ہے۔ اس کی عظمت کے دلائل کو دیکھو، اس کی آیات، نعمتوں، سلطنت، عجائباتِ خلق اور اسے عدم سے وجود میں لانے پر غور و فکر کرو تاکہ تم اس کے ذریعے ایمان میں بڑھ جاؤ اور تم عاجزی و انکساری کرتے ہوئے مطیع و فرمانبردار بن کر اس کے سامنے جھک جاؤ۔ اﷲ تبارک و تعالیٰ اپنی کتاب مبین میں ارشاد فرماتے ہیں: ﴿ وَفِی الْاَرْضِ اٰیٰتٌ لِّلْمُوْقِنِیْنَ﴾ [الذاریات: ۲۰] ’’اور زمین میں یقین کرنے والوں کے لیے کئی نشانیاں ہیں۔‘‘
Flag Counter