Maktaba Wahhabi

493 - 612
امت کا فریضہ: برادرانِ اسلام! امتِ اسلامیہ کے تمام افراد پر واجب ہے کہ وہ اعداے دین اور دشمنانِ اسلام کے ان خطرناک منصوبوں کو اچھی طرح سمجھیں، جن کے ذریعے وہ مسلمانوں کے عقائد اور ان کے امن و استقرار کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ آج صیہونی و یہودی طاقتیں پوری دنیا کو مصائب و آلام کے گڑھوں کی طرف دھکیل رہی ہیں اور ہماری اس امتِ اسلامیہ کو بطورِ خاص نقصان پہنچانا اور فتنوں میں جھونکنا چاہتی ہیں، لہٰذا ان سے خبردار رہیں، اور امتِ محمدیہ کے افراد اپنے دینِ اسلام کے تحفظ کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔ برادرانِ اسلام! دشمنانِ دین اور اعداے امت کے منصوبوں میں سے ایک خطرناک منصوبہ سعودی عرب کے خلاف ان کی ذرائع اَبلاغ کے ذریعے فکری و ثقافتی یلغار بھی ہے، وہ ملک جس سے نبوت و رسالت کا نور پھیلا، وہ ملک جس میں حرمین و شریفین ہیں، وہ ملک جس نے انسانیت کے نام پر پوری دنیا میں امداد کی بارش برسا دی، امن و امان، استقرار اور خیر و سلامتی کے عام کرنے کے لیے بڑی قربانیاں دیں، اس ملک کے خلاف مغربی ذرائع اِبلاغ نے زہریلے پروپیگنڈے کی یلغار اور طوفانِ بدتمیزی بپا کر رکھا ہے۔ مسلمانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس حقیقت کو خوب پلے باندھ لیں کہ ان کی ان تمام تر کرتوتوں کا ہدف و نشانہ صرف امتِ اسلامیہ کو گہری ضرب لگانا اور اس کے ڈھانچے کی بنیادوں پر اثر انداز ہونا اور اسے نقصان دینا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے سچ ہی فرمایا ہے: ﴿ وَدُّوْا لَوْ تَکْفُرُوْنَ کَمَا کَفَرُوْا فَتَکُوْنُوْنَ سَوَآئً﴾ [النساء: ۸۹] ’’وہ تو یہ چاہتے ہیں کہ جس طرح کے وہ کافر ہیں تم بھی انہی کی طرح کفر کرنے لگو اور پھر سب یکساں ہو جاؤ۔‘‘ لہٰذا امت کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے دین کے اغراض و مقاصد کو سمجھے اور اپنے خالق و مالک کے کلام کی اغراض اور اس کے اہداف و مقاصد کا ادراک حاصل کرے اور اپنے اسلام کی تعلیمات و مبادیات کو ذہن نشین کرلے، ورنہ اللہ نہ کرے، وہ اپنے رب کی ہدایت والی شمع فروزاں سے دور ہوجائے گی، ارشادِ الٰہی ہے: ﴿ وَ قُلِ اعْمَلُوْا فَسَیَرَی اللّٰہُ عَمَلَکُمْ وَ رَسُوْلُہٗ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ﴾ [التوبۃ: ۲۰۵]
Flag Counter