Maktaba Wahhabi

307 - 612
’’بلکہ (وہ تو کہے گا کہ) تم سب رب کے ہو جاؤ، تمھارے کتاب سکھانے کے باعث اور تمھارے کتاب پڑھنے کے باعث۔‘‘ والدین اور مدرسین کی ذمے داریاں: مدرسین و معلمین کی ذمے داری ہے کہ وہ امانت داری اور عدل و انصاف سے کام لیں اور طلبہ کے اولیا یا سرپرستوں کو چاہیے کہ وہ پوری باریک بینی کے ساتھ بچوں کی نگرانی رکھیں، انھیں اچھے ساتھیوں کی صحبت اختیار کرنے کی راہ دکھائیں، انھیں باجماعت نمازیں ادا کرنے کی تلقین کرتے رہیں اور سب سے اہم یہ کہ نمازِ فجر بھی انھیں جماعت کے ساتھ ادا کرنے کا عادی کریں، یہ عادتیں بچوں کو انسانوں اور جنوں کے تمام شیطانوں کی آفتوں اور شر سے محفوظ کر دیں گی۔ چنانچہ ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: (( مَنْ صَلّٰی الْفَجْرَ فَھُوَ فِيْ ذِمَّۃِ اللّٰہِ )) [1] ’’جس نے نمازِ فجر ادا کرلی وہ شام ہونے تک اللہ کی حفاظت و ذمے داری میں آجاتا ہے۔‘‘ بچوں کی ایمان و تقویٰ اور عمل صالح پر تربیت کرنا ایک عظیم امانت و ذمہ داری ہے، جس کے بارے میں تم سے سوال کیا جائے گا، لہٰذا اس امانت و ذمہ داری کی ادائی اسی طرح کرو، جس طرح اس کا حکم دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں کوتاہی و کاہلی سے کام نہ لو، کیونکہ تمھیں اپنے تمام اعمال کا حساب دینا ہوگا۔ اچھے عمل پر اجر و ثواب ملے گا اور برے پر عقاب و عذاب دیا جائے گا۔ سبحان ربک رب العزۃ عمّا یصفون، وسلام علی المرسلین، والحمد للّٰه ربّ العالمین۔
Flag Counter