Maktaba Wahhabi

321 - 612
پہلا خطبہ فتنوں سے نجات کیسے ممکن ہے ؟ امام و خطيب: فضيلة الشيخ صلاح البدير حفظه اللّٰه حمد و ثنا کے بعد: اللہ کے بندو! صحیح معنوں میں اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور اپنے ظاہر و باطن کے تمام امور میں اسے اپنا نگران مانو۔ ارشادِ الٰہی ہے: ﴿ یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَ قُوْلُوْا قَوْلًا سَدِیْدًا . یُّصْلِحْ لَکُمْ اَعْمَالَکُمْ وَ یَغْفِرْلَکُمْ ذُنُوْبَکُمْ وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِیْمًا﴾ [الأحزاب: ۷۰، ۷۱] ’’اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور سیدھی (سچی) باتیں کیا کرو، تاکہ اللہ تعالیٰ تمھارے کام سنوار دے، اور تمھارے گناہ معاف فرما دے، اور جو بھی اللہ اور اس کے رسول کی فرماں برداری کرے گا اس نے بڑی کامیابی پالی۔‘‘ کفر و الحاد کے خطرات: آج اسلامی معاشروں کو کفر و الحاد کی موجوں، نصرانی مشنری کے حملوں، زبردست فتنوں، آزمایشوں اور کھلی جنگ کا سامنا ہے، جو مسلمانوں پر گمراہ کن ذرائع اِبلاغ کے ذریعے مسلط کر دی گئی ہے جس کی پشت پناہی کرنے والے لوگ شر و فساد اور کجی و عناد کی طرف مسلسل کھِچے چلے جا رہے ہیں، تاکہ وہ ان اسلامی معاشروں کو بھی مغربی چال چلن کا رسیا بنا لیں اور انھیں ان کے دینِ اسلام سے دور کر کے اس کی تعلیمات سے منحرف کر دیں۔ کافر معاشرے: کافر معاشرے انتہائی ذلت ناک اور رسوائی بردوش زندگی بسر کر رہے ہیں، جو گندگی کی
Flag Counter