Maktaba Wahhabi

365 - 612
ذرائع اِبلاغ کے نام پیغام: ذرائع اِبلاغ کے کار پردازو! ذرائع اِبلاغ اور میڈیا کا فرض ہے کہ وہ ان ذرائع کے اغراض و مقاصد اور ان کے پیغام کی قدر وقیمت کو سمجھیں، تاکہ یہ تعمیری خدمات انجام دے سکیں نہ کہ تخریبی، یہ اصلاح کر سکیں نہ کہ توڑ پھوڑ، تاکہ یہ گھٹیا امور سے بالا ہو کر اعلا پیمانے کے کارنامے سر انجام دے سکیں۔ ان کی ذمے داری ہے کہ وہ افرادِ امت کی راہنمائی کریں کہ دینِ اسلام کے اہداف و مقاصد کیا ہیں؟ مسلمانوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کی کوشش کریں، ان میں دینِ اسلام کے ساتھ اخلاص پیدا کریں، اس دینِ حق کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور پورے صدق و امانتداری اور بھلائی کے جذبے کے ساتھ دینِ اسلام کا ہرمعاملے میں دفاع کریں۔ ارشادِ الٰہی ہے: ﴿وَمَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَآ اِلَی اللّٰہِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَّقَالَ اِنَّنِیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ﴾ [حم السجدۃ: ۳۳] ’’ اور اس شخص سے بات کا اچھا کون ہو سکتا ہے جو اللہ کی طرف دعوت دے اور نیک عمل کرے اور کہے کہ میں مسلمان ہوں۔‘‘ سبحان ربک رب العزۃ عما یصفون، وسلام علی المرسلین، والحمد للّٰه رب العالمین۔
Flag Counter