Maktaba Wahhabi

428 - 612
دوسرا خطبہ ماہ رمضان سے کیسے فائدہ اٹھائیں ؟ امام و خطيب: فضيلة الشيخ عبد المحسن القاسم حفظه اللّٰه حمد و ثنا کے بعد: فضائل و برکات کا مہینا: مسلمانوں کے لیے ایک عظیم موسم ’’ماہِ رمضان‘‘ آگیا ہے جو بڑا ہی صاحبِ شرف و کرم ہے۔ اس میں اﷲ تعالیٰ نے اپنی کتابِ مقدس قرآنِ کریم کو نازل فرمایا اور اس ماہ کے روزے فرض کیے۔ یہ قیام اللیل اور تلاوتِ قرآن کا مہینا ہے۔ اس ماہ میں لوگوں کی جہنم سے خلاصی اور گناہوں کی مغفرت ہوتی ہے، یہ صدقات و خیرات اور بر و احسان کا موسم ہے، اس میں بھلائیاں اور برکات عام ہوتی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: (( أَتَاکُمْ رَمَضَانُ، شَھْرٌ مُبَارَکٌ، فَرَضَ اللّٰہُ عَلَیْکُمْ صِیَامَہٗ، تُفْتَحُ فِیْہِ أَبْوَابُ السَّمَائِ، وَتُغْلَقُ فِیْہِ أَبْوَابُ الْجَحِیْمِ، وَتُغَلُّ فِیْہِ مَرَدَۃُ الشَّیَاطِیْنِ، لِلّٰہِ فِیْہِ لَیْلَۃٌ خَیْرٌ مِنْ أَلْفِ شَھْرٍ، مَنْ حُرِمَ خَیْرَھَا، فَقَدْ حُرِمَ )) [1] ’’تمھارے پاس ماہِ رمضان آگیا ہے، جو بے شمار برکتوں والا مہینا ہے، اﷲتعالیٰ نے اس کے روزے فرض کیے ہیں۔ اس میں آسمان (جنت) کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور سرکش شیاطین کو پابندِ سلاسل کر دیا جاتا ہے۔ اس ماہ میں اﷲ کی ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینے سے بہتر ہے۔ جو اس کی بھلائی سے محروم رہ گیا وہ بڑا ہی حرماں نصیب ہے۔‘‘ ماہِ رمضان سال کے تمام مہینوں سے زیادہ اﷲ تعالیٰ کے یہاں عزت و شرف والا ہے۔ اسے
Flag Counter