Maktaba Wahhabi

217 - 277
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے قبل آپ کے وسیلہ سے اوس او رخزرج پر فتح کی دعا مانگا کرتے تھے۔ [یہ حضرت ابن عباس ؛ قتادہ اور سدی رحمۃ اللہ علیہم کا قول ہے] پانچواں قول :یہ آیت علمائے یہود کے بارے میں نازل ہوئی۔ جب وہ تورات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مواصفات پڑھتے ؛ اور آپ کی نشانیاں یاد کرتے؛ کہ آپ عنقریب مبعوث ہونے والے ہیں او ریہ کہ آپ عرب میں سے ہوں گے تو وہ مشرکین عرب سے اس بارے میں سوال کیا کرتے تھے کہ کیا ان میں ان صفات کا حال بچہ پیدا ہوا ہے ؛ تاکہ انہیں پتہ چل جائے کہ ان صفات والا بچہ پیدا ہوگیا جو آخری نبی کی صفات ہیں۔ ‘‘ [تفسیر الرازی 3؍175] یہ بعض وہ آیات تھیں جن میں اس بات کی تاکید و تائید ہے کہ اہل کتاب یہ بات اچھی طرح سے جانتے تھے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰکے رسول ہیں۔ اور یہ علم ان نصوص کی تصدیق کی روشنی میں تھا جو سابقہ کتابوں میں وارد ہوئی ہیں۔ ان کا بیان آگے بھی آئے گا ؛ ان شاء اللہ تعالیٰ
Flag Counter