Maktaba Wahhabi

205 - 277
۵۔ یہ پھل یا دانے پک کر تیار ہوجاتے ہیں؛ تو اکثر درختوں؍پودوں کو دیکھا جاتا ہے کہ ان کے سر سبز پتے رنگ بدل کر پیلا ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ اس کے بعد خشک ہو کر گر جاتے ہیں۔ پس پھل اس وقت تک نہیں لگتے جب تک سبز پتے نہ نکل آئیں۔ آج کی سائنس ثابت کرتی ہے کہ یہ سبز پتے پھلوں اور دانوں کے غذا کے لیے کار خانوں کا کام کرتے ہیں۔جن کی وجہ سے پھل اور فصلیں پک کر تیار ہو جاتے ہیں۔ اس حقیقت تک رسائی آج کے اس دورمیں لمبی تحقیق اور تجربات کے بعد ہوئی ہے۔اس سے اس بات کی تائید ہوتی ہے کہ قرآن اللہ تعالیٰ کا کلام ہے؛ بشرکا کلام نہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: {وَ ہُوَ الَّذِیْٓ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآئِ مَآئً فَاَخْرَجْنَا بِہٖ نَبَاتَ کُلِّ شَیْئٍ فَاَخْرَجْنَا مِنْہُ خَضِرًا نُّخْرِجُ مِنْہُ حَبًّا مُّتَرَاکِبًا وَ مِنَ النَّخْلِ مِنْ طَلْعِہَا قِنْوَانٌ دَانِیَۃٌ وَّ جَنّٰتٍ مِّنْ اَعْنَابٍ وَّ الزَّیْتُوْنَ وَ الرُّمَّانَ مُشْتَبِہًا وَّ غَیْرَ مُتَشَابِہٍ اُنْظُرُوْٓا اِلٰی ثَمَرِہٖٓ اِذَآ اَثْمَرَ وَ یَنْعِہٖ اِنَّ فِیْ ذٰلِکُمْ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ} [الانعام 99] ’’اور وہی جس نے آسمانوں سے پانی اتارا توہم نے اس کیساتھ ہر چیز کی انگوری نکالی، پھر ہم نے اس سے سبز کھیتی نکالی، جس سے تہ بہ تہ دانے نکالتے ہیں اور کھجور کے درختوں کے گابھے میں سے جھکے ہوئے خوشے ہیں اور انگوروں اور زیتون اور انار کے باغات ملتے جلتے اور نہ ملنے جلنے والے۔ اس کے پھل کی طرف دیکھو جب وہ پھل لائے اور اس کے پکنے کی طرف۔ بے شک اس میں ان لوگوں کے لیے یقینا بہت سی نشانیاں ہیں جو ایمان لاتے ہیں۔‘‘ آیت کریمہ کا معنی: اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرمارہے ہیں کہ اسی نے آسمانوں سے بارش نازل کی؛ اور اس سے نباتات کو سیراب کیا؛ جس سے اس کی ٹہنی اوپر کی جانب ظاہر ہوئی۔پھر اس تنے سے سر سبز پتے نکلے۔ اس سبز پتے سے دانوں کے خوشے تیار ہوئے۔ اس باریک بینی کے
Flag Counter