Maktaba Wahhabi

125 - 277
طرح کی خبرکا دیا جانا صرف اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی طرف سے ہی ممکن ہے۔ اور یہی حال باقی تمام خبروں کا بھی ہے۔‘‘ [البحر المحیط 4؍324] ۱۰۔ جب آپ کو جھٹلانے والے یہود کو مخاطب کرکے چیلنج کیا گیا کہ اگر وہ حق پر ہیں تو پھر موت کی تمنا کریں۔ اور یہبھی بتا دیا کہ وہ کبھی بھی ہرگز ایسا نہیں کریں گے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: {قُلْ اِنْ کَانَتْ لَکُمُ الدَّارُ الْاٰخِرَۃُ عِنْدَ اللّٰہِ خَالِصَۃً مِّنْ دُوْنِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ اِنْ کُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ(94) وَ لَنْ یَّتَمَنَّوْہُ اَبَدً ا بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْہِمْ وَ اللّٰہُ عَلِیْمٌ بِالظّٰلِمِیْنَ(95)} [البقرۃ 94۔95] ’’ فرما دیجئے: اگراللہ تعالیٰ کے نزدیک آخرت کا گھر صرف تمہارے لیے ہے، اور کسی کے لیے نہیں، توموت کی تمنا کرواگر تم سچے ہو۔وہ اپنی بد اعمالی کی وجہ سے کبھی بھی موت کی تمنا نہیں کریں گے؛ اللہ تعالیٰ ظالموں سے آگاہ ہیں۔‘‘ ابو حیان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ’’اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان کہ: { وَ لَنْ یَّتَمَنَّوْہُ اَبَدً ا بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْہِمْ} ’’وہ اپنی بد اعمالی کی وجہ سے کبھی بھی موت کی تمنا نہیں کریں گے۔‘‘یہ بھی معجزات میں سے ہے؛ اس لیے کہ یہ غیب کی خبر ہے۔ اسی طرح کی دوسری غیب کی خبر یہ ہے : { فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا وَ لَنْ تَفْعَلُوْا } [البقرۃ 24] ’’ سو اگر تم ایسا نہ کرو اور ہرگز نہ کرسکو گے۔‘‘[البحر المحیط1؍479] علامہ شوکانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان کہ: {قُلْ اِنْ کَانَتْ لَکُمُ الدَّارُ الْاٰخِرَۃُ } ’’ فرما دیجئے: اگر دار آخرت تمہارے ہی لیے ہے۔‘‘ اس میں یہودیوں پر رد ہے جو کہتے تھے :’’ہم ہی جنت میں جائیں گے؛اور ان کے ساتھ جنت میں داخل ہونے میں کوئی دوسرا شریک نہیں ہوگا۔ اور ان پروہ
Flag Counter