Maktaba Wahhabi

100 - 277
اپنا اسلام چھپائے پھرتے تھے۔ اورایک سال تک اللہ تعالیٰ نے ان پر قیام اللیل فرض کیے رکھا تھا۔ پھر ان آیات کی روشنی میں یہ منسوخ ہوگیا ۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: { اِِنَّ ہٰذِہٖ تَذْکِرَۃٌ فَمَنْ شَآئَ اتَّخَذَ اِِلٰی رَبِّہٖ سَبِیْلًا (19) اِِنَّ رَبَّکَ یَعْلَمُ اَنَّکَ تَقُوْمُ اَدْنٰی مِنْ ثُلُثَی الَّیْلِ وَنِصْفَہٗ وَثُلُثَہٗ وَطَائِفَۃٌ مِّنْ الَّذِیْنَ مَعَکَ وَاللّٰہُ یُقَدِّرُ الَّیْلَ وَالنَّہَارَ عَلِمَ اَنْ لَّنْ تُحْصُوْہُ فَتَابَ عَلَیْکُمْ فَاقْرَئُوا مَا تَیَسَّرَ مِنَ الْقُرْاٰنِ عَلِمَ اَنْ سَیَکُوْنُ مِنْکُمْ مَرْضَی وَآخَرُوْنَ یَضْرِبُوْنَ فِی الْاَرْضِ یَبْتَغُونَ مِنْ فَضْلِ اللّٰہِ وَآخَرُوْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ فَاقْرَئُوا مَا تَیَسَّرَ مِنْہُ وَاَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَآتُوا الزَّکَٰوۃَ وَاَقْرِضُوْا اللّٰہَ قَرْضًا حَسَنًا وَّمَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِکُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْہُ عِنْدَ اللّٰہِ ہُوَ خَیْرًا وَّاَعْظَمَ اَجْرًا وَّاسْتَغْفِرُوا اللّٰہَ اِِنَّ اللّٰہَ غَفُوْرٌ رَحِیْمٌ (20)} [المزمل19۔20] ’’بیشک یہ نصیحت ہے، جو چاہے اپنے رب کی طرف راستہ بنا لے۔بلاشبہ تیرا رب جانتا ہے کہ یقینا تو رات کاتقریباً دو تہائی یا اس کا نصف اور اس کا تیسرا حصہ قیام کرتا ہے اور آپ کے ساتھیوں کی جماعت بھی؛ اور اللہ رات اور دن کا اندازہ رکھتا ہے۔ اس نے جان لیا کہ تم ہر گز اس کی طاقت نہیں رکھو گے، سو اس نے تم پر مہربانی کی تو قرآن میں سے جو میسر ہو پڑھو۔ اس نے جان لیا کہ یقینا تم میں سے کچھ بیمار ہوں گے اور کچھ دوسرے زمین میں سفر کریں گے، اللہ کا فضل تلاش کریں گے اور کچھ دوسرے اللہ کی راہ میں لڑیں گے، پس اس میں سے جو میسر ہو پڑھو اور نمازقائم کرو اور زکوٰۃ دو اور اللہ کو قرض حسنہ دو،اور جو نیکی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ کے ہاں پائو گے؛ وہ بہتر اوربڑے ثواب والی ہے اور اللہ سے بخشش مانگو، بلاشبہ اللہ بخشنے والا،مہربان ہے۔‘‘ پس اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اس نے ان پر تخفیف کی ہے اورواجب قیام اللیل کو
Flag Counter