وا پس ہوئے تو انہوں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس سے دریافت کرو وہ ایسا کیوں کرتا ہے؟لوگوں نے اس سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ اس سورت میں رحمٰن کی صفات ہیں جن کو تلاوت کرنا مجھے اچھا لگتا ہے۔ تب رسول ا ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا:۔’’ اس سے کہہ دو کہ اﷲتعالیٰ(بھی) اس سے محبت کرتا ہے۔
﴿ وضاحت: اس حدیث میں دو چیزوں کا اثبات ہے۔ ایک اﷲتعالیٰ کی صفات ہیں جیسا کہ حدیث میں اس کی صراحت ہے بلکہ یہ سورت(112) تو صفاتِ باری تعالیٰ ہی پر مشتمل ہے دو سری یہ کہ اس حدیث میں اﷲتعالیٰ کے لئے صفت ( محبت) کو ثابت کیا گیا ہے اس صفت کو( بلا تاویل) مبنی بر حقیقت تسلیم کیا جائے۔ ﴾
987۔حضرت جریر بن عبداﷲ رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا اﷲتعالیٰ بھی اس پر رحم نہیں کرتا۔‘‘ ....﴿وضاحت:یعنی اﷲتعالیٰ کی ایک صفت رحم بھی ہے تو رحمٰن و رحیم ناموں سے بھی اسے پکار ئیے﴾
988۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا:’’ غیب کی پانچ باتیں ہیں جن کو صرف اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے1۔پیٹوں کا گھٹنا بڑھنا(ان میں ایک بچہ ہے یا زیادہ اور پورا ہے یا ادھورا اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا)2۔کل کیا ہوگا ؟ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا 3۔کب بارش ہو گی ؟اللہ تعالیٰ کے سواکوئی نہیں جانتا4۔جاندار کس سر زمین میں مرے گا اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا 5۔ قیامت کب ہو گی ؟ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ (عن عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما )
989۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم یوں کہا کرتے تھے :
اَ عُوْ ذُ بِعِزَّتِکَ ا لَّذِ یْ لَآ اِ لٰہَ اِ لَّآ اَ نْتَ ا لَّذِ ْی لَا یَمُوْتُ وَ ا لْجِنُّ وَ ا لْاِنْسُ یَمُوْتُوْ نَ
’’اے وہ ذات جس کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں ہے، اے وہ ذات جسے موت نہیں آئے گی، جن و انس سب مر جائیں گے میں آپ کی عزّت کی پناہ مانگتا ہوں۔‘‘
|