Maktaba Wahhabi

1 - 308
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ عرض ناشر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ا لَّذِیْ ھَدَ اینَا لِھٰذا وَمَا کُنَّا لِنَھْتَدِیْ لَوْ لَا اَنْ ھَدَا ینَا ا للّٰہُ وَصَلَّی ا للّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی خَا تِمِ ا لنَّبِیٖنَ مُحَمَّدٍ صَلَّی ا للّٰہُ عَلَیْہِ وَ عَلٰی اٰ لِہِ وَ اَصْحَابِہٖ اَ جْمَعِیْنَ منتخب احادیث کے مجموعہ کا ہر گھر میں ہونا ضروری ہے۔ ہم نے ایک ہزار منتخب احادیث (ماخوذ از بخاری شریف) اس نیت سے ترتیب دی ہیں کہ جو مسلمان مہنگی کتابیں نہیں خرید سکتے یا جو مصروفیات کی و جہ سے زیادہ وقت مطالعہ احادیث کو نہیں دے سکتے ان کیلئے تقریباً ہر مو ضوع پر حدیث پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا مختصر علم گھر میں موجود ہو۔ آپ کو بظاہر کچھ احادیث کا عنوان سے تعلق نظر نہیں آئیگا مگر علمی طور پر اسکا کچھ نہ کچھ تعلق ضرور ہوتا ہے یہ ایک علمی بحث ہے۔ ایک حدیث سے کئی کئی مسائل نکلتے ہیں اوریہی امام بخاری رحمۃ اﷲ علیہ کا کمال علم ہے۔ ہم نے یہ بحث تحریر نہیں کی ہے۔ یہ آسان اردو ترجمہ مختلف تراجم سامنے رکھ کر کیا ہے اور اختصار سے اس حد تک کام لیا ہے کہ مفہوم حدیث نہ بدلے۔ بعض جگہ مختصر تشریح بریکٹ ﴿ ﴾ یا ()میں دے دی ہے۔ صحابہ کرام رضی اﷲ عنھم اجمعین کے نام کے بعد ( رضی اللہ عنہ)لکھا گیا ہے (جگہ بچانے کیلئے) آپ سے درخواست ہے کہ آپ ( رضی اللہ عنہ)کی جگہ رضی اﷲعنہ ضرور پڑھیں تاکہ آپ کی طرف سے صحابی کو ایک بہترین دعا کا تحفہ پہنچ جائے بِاذن اﷲ تعالیٰ۔ مرحومین کیلئے دعا بہترین تحفہ ہے۔آپ سے گزارش ہے کہ اس کتاب کو آپ تک پہنچانے والوں کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔ دعا ہے اﷲ کریم ہر مسلمان کیلئے اس کتاب کو نافع بنائے اور ہم سب کو اسوہ حسنہ اور احادیث رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرنے والا بنائے۔ یا اﷲ ہم سب کو احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرنے والا بنا دیجئے۔ اے اﷲ! آپ کی مغفرت ہمارے تمام گناہوں سے کہیں زیادہ وسیع ہے اور ہمیں آپ کی رحمت کا آسرا ہے نہ کہ اپنے عمل کا۔ ہم سب مسلمانوں کی مغفرت فرما دیجئے۔ یا ا للہ ! ہم آپ کی پناہ چاہتے ہیں
Flag Counter