Maktaba Wahhabi

65 - 612
(( اِتَّقِ اللّٰہَ حَیْثُمَا کُنْتَ، أَتْبِعِ السَّیِّئَۃَ الْحَسَنَۃَ تَمْحُھَا، وَخَالِقِ النَّاسَ بِخُلُقٍ حَسَنٍ )) [1] ’’جہاں بھی ہو، اﷲ سے ڈرو، اور برائی کے بعد نیکی کرو، وہ اسے مٹا دے گی، اور لوگوں سے اچھے اخلاق سے پیش آؤ۔‘‘ اﷲ کے بندو! ارشادِ الٰہی ہے: ﴿ اِنَّ اللّٰہَ وَ مَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْاعَلَیْہِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا﴾ [الأحزاب: ۵۶] ’’بے شک اﷲ اور اس کے فرشتے نبی پر صلات بھیجتے ہیں، اے لوگو! جو ایمان لائے ہو! اس پر صلات بھیجو اور سلام بھیجو، خوب سلام بھیجنا۔‘‘ نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: (( مَنْ صَلّٰی عَلَيَّ صَلَاۃً وَّاحِدَۃً صَلَّی اللّٰہُ بِھَا عَلَیْہِ عَشْرًا )) [2] ’’جس نے مجھ پر ایک بار درود پڑھا، اﷲ تعالیٰ اس کے بدلے اُس پر دس رحمتیں فرماتا ہے۔‘‘
Flag Counter