Maktaba Wahhabi

63 - 612
پلٹ آؤ، کوتاہی کرنا چھوڑ دو اور استقامت سے ناتا جوڑ لو، تکبر اور گناہ ترک کر دو اور عاجزی اور فرمانبرداری اختیار کر لو، سستی اور باطل خواہش سے منہ موڑ لو اور اپنے اﷲ عزوجل کی خوشنودی میں کوشش اور محنت کرو، دنیا کی طرف مائل ہونے اور اس پر مطمئن ہونے سے اپنے دل کو باز رکھو اور دارِ آخرت کی طرف اپنے دل کو لگاؤ اور اسی کی رغبت اختیار کرو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( اَلْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُوْنَ مِنْ لِّسَانِہٖ وَیَدِہِ، وَالْمُھَاجِرُ مَنْ ھَجَرَ مَا نَھٰی اللّٰہُ عَنْہُ )) [1] ’’مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور اس کے ہاتھ سے مسلمان محفوظ ہوں اور مہاجر وہ ہے، جو اﷲ کی حرام کردہ چیزوں کو چھوڑ دے۔‘‘ اور صحیح مسلم میں ہے کہ بلاشبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (( اَلْعِبَادَۃُ فِي الْھَرَجِ کَھِجْرَۃٍ إِلَيَّ )) [2] ’’فتنوں کے دور میں عبادت کرنا میری طرف ہجرت کرنے کی طرح ہے۔‘‘ فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ الَّذِیْنَ ھَاجَرُوْا وَ جٰھَدُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ اُولٰٓئِکَ یَرْجُوْنَ رَحْمَتَ اللّٰہِ وَ اللّٰہُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴾ [البقرۃ: ۲۱۸] ’’بے شک جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے ہجرت کی اور اﷲ کے راستے میں جہاد کیا وہی اﷲ کی رحمت کی امید رکھتے ہیں اور اﷲ بے حد بخشنے والا، نہایت رحم والا ہے۔‘‘ مسلمانو! اﷲ تعالیٰ سے ایسا تقویٰ اختیار کرو، جیسے اس سے تقویٰ کرنے کا حق ہے اور تمھاری موت صرف تمھارے مسلمان ہونے کی حالت ہی میں آنی چاہیے۔ اﷲ کے بندو! اﷲ عزوجل فرماتے ہیں:
Flag Counter