Maktaba Wahhabi

255 - 612
کرنے والا ہے چاہے یہ بات کافروں کو ناگوار ہی گزرے۔‘‘ . نورِ خدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زن پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا ایک مقام پر ارشادِ الٰہی ہے: ﴿یُرِیْدُوْنَ اَنْ یُّطْفِئُوْا نُوْرَ اللّٰہِ بِاَفْوَاھِھِمْ وَ یَاْبَی اللّٰہُ اِلَّآ اَنْ یُّتِمَّ نُوْرَہٗ وَ لَوْکَرِہَ الْکٰفِرُوْنَ﴾ [التوبۃ: ۳۲] ’’اللہ اپنے نور کو مکمل کیے بغیر چھوڑنے والا نہیں، چاہے یہ بات کافروں کو ناگوار ہی کیوں نہ گزرے۔‘‘ فانوس بن کر جس کی حفاظت ہوا کرے وہ شمع کیا بجھے گی جسے روشن خدا کرے حسد و حقد اور بغض و عناد سے لبریز دلوں والے کفار میں سے ایک شقی القلب شخص اپنی دریدہ د ہنی کا اظہار یوں کرتا ہے: ’’اگرعرب مسلمانوں سے قرآن اور بلادِ عرب سے مکہ ( مکرمہ ) اوجھل ہو جائیں تو پھر ہمارے لیے ممکن ہے کہ ہم عرب مسلمانوں کو محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی کتاب سے دور اپنی تہذیبِ مغرب پر چلتا دیکھ سکیں۔‘‘ یہ محض ان کا مکر و فریب ہے۔ ﴿ وَ مَا تُخْفِیْ صُدُوْرُھُمْ اَکْبَرُ﴾ [آل عمران: ۱۱۸] ’’اور جو کچھ ان کے دلوں میں چھپا ہوا ہے وہ اس سے کہیں بد ترین ہے۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ نے سچ فرمایا ہے: ﴿ وَ مَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللّٰہِ قِیْلًا﴾ [النساء: ۱۲۲] ’’اور اﷲ سے سچا اور کون ہو سکتا ہے۔‘‘ ﴿ وَکَانَ الْکَافِرُ عَلٰی رَبِّہِ ظَھِیْرًا﴾ [الفرقان: ۵۵] ’’اور کافر تو ہے ہی اپنے رب کے خلاف ( شیطان کی ) مدد کرنے والا۔‘‘
Flag Counter