Maktaba Wahhabi

135 - 612
مشابہت کرنے کا سبب بنتا ہے اور سلف صالحین صحابہ و تابعین سے مشابہت کرنا عقل و دین اور اخلاق میں اضافے کا باعث ہے۔ غیر مسلموں سے ظاہری امور میں مشابہت کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ انھی کے اخلاق و افعال بھی آ جاتے ہیں اور ان کے بارے میں دل میں ایک نرم گوشہ جنم لے لیتا ہے جس سے ان کے لیے ایک طرح کی محبت اور دوستی دل میں جگہ بنا لیتی ہے، لہٰذا مشرکین کے کردار اور ان کے مذاہب ونظریات کی مخالفت کریں اور ان کے ساتھ دوستی بڑھانے سے گریز و اجتناب کریں۔ ان سے پیار کی پینگیں نہ بڑھائیں، بلکہ دل میں ان کے خلاف ناراضی و عداوت رکھیں اور ان سے براء ت کا اظہار کریں۔ ان کے دین ومذہب سے گریز کریں۔ انھیں ہدایت کی طرف لانے اور انھیں اسلام کی طرف دعوت دینے کے لیے کوشاں رہیں، اور اﷲ کی حمد و ثنا میں رطب اللسان رہیں کہ اس نے تمھیں ہدایت سے نوازا، اور اس سے دعائیں کرتے رہا کریں کہ وہ آپ کو ثابت قدمی عطا فرمائے۔ اﷲ کے ساتھ صادق رہیں، آپ کے حالات درست رہیں گے۔ اپنے دل کو صاف رکھیں، مخلوق آپ سے محبت کرے گی ۔ سبحان ربک رب العزۃ عما یصفون و سلام علی المرسلین والحمد للّٰه رب العالمین۔
Flag Counter