Maktaba Wahhabi

252 - 366
ہوئے نئی نئی چیزوں کی ایجاد واختراع کرتا ہے یا اپناتا ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے توفرمایا تھا: ’’قد ترکتکم علی البیضاء لیلھا کنھارھا لایزیغ عنھا بعدی إلا ھالک، من یعش منکم بعدی فسیری اختلافا کثیرا ،فعلیکم بماعرفتم من سنتی وسنۃ الخلفاء الراشدین المھدیین ،عضوا علیھا بالنواجذ ،…الحدیث‘‘ [1] ’’یعنی میں تمہیں ایک روشن اور چمکدار راستے پر چھوڑے جارہا ہوں، میرے بعدآنے والاجو شخص بھی اس سے برگشتہ ہوگا وہ تباہ وبرباد ہوجائے گا، میرے بعد تم بڑے اختلافات دیکھوگے،اس وقت تم پر ضروری ہوگا کہ (ہرچیز کو چھوڑ کر)میری اور خلفاء راشدین جو کہ ہدایت یافتہ ہیں کی سنت کو تھامے رہنا اور اسے اپنی داڑھوں میں دبائے رکھنا…الحدیث‘‘ گویا بدعت سب سے مذموم عمل ہے اور بدعتی انسان اللہ رب العزت کی شریعت کا باغی ہے،جو کسی مداہنت کا مستحق نہیں ہے ۔ کسی شاعر نے کیاخوب کہا ہے : وکل خیر فی اتباع من سلف وکل شر فی ابتداع من خلف ’’یعنی سلف صالحین کی اتباع میں تمام تر خیر مضمرہے جبکہ بعدمیں آنے والوں کی بدعات ہر شر کا منبع ہیں‘‘ اللہ تعالیٰ منہجِ سلف صالحین کی محبت سے ہمارے دلوں کو بھر دے اور بدعات وضلالات کے فتنے سے ہماری حفاظت فرمائے ۔
Flag Counter