Maktaba Wahhabi

314 - 366
آیتِ کریمہ سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا جن جن کو پوجاجاتا ہے وہ تو ایک ذرہ کے مالک نہیں ،مالک ہونا بڑی بات ہے وہ اس ذرہ کی ملکیت میں اللہ تعالیٰ کے حصہ داربھی نہیں اور نہ ہی مددگار۔ ہمارامعاشرہ اور توحیدربوبیت سے انحراف جولوگ اللہ تعالیٰ کی صفت ِمالکیت میں یا صفت ِتدبیروتصرف میں کسی دوسرے کو حصہ دارقراردیتے ہیں وہ سخت غلطی کاشکارہیں،مگرافسوس ہمارے معاشرے میں ایسے بہت سے لوگ یاگروہ موجود ہیں جو توحید ربوبیت کے تعلق سے سخت انحراف کاشکار ہیں، ہم بتاچکے کہ توحید ربوبیت،اصل توحید یعنی توحیدعبادت کی اساس ہے،جوشخص اساس کے امتحان میں فیل ہوگیا وہ اصل توحید(توحید عبادت) جو انبیاء کی دعوت کا مرکزی نکتہ تھا ،بری طرح ناکام ہوگیا ،نتیجۃً اپنی دنیا،اپنی قبر اور اپنی آخرت سب کی بربادی کا خود ہی انتظام کرڈالا،زیرِ نظر کتاب (توحید ربانی) میں اس حوالے سے بہت سی مثالیں مل جائیں گی، اس کے علاوہ ہمارے فاضل دوست فضیلۃ الشیخ عبدالغفور دامنی حفظہ اللہ کی کتاب اقسامِ توحید بھی قابل مطالعہ ہے ۔ ایک کلمہ گو موحد اگرتوحیدربوبیت میں ہی اضطراب وانحراف کاشکارہوگیا تو اس کا یہ معاملہ کتنا تعجب خیزہوگا؛کیونکہ مشرکین مکہ اپنی تمام تر گمراہیوں کے باوجود توحیدربوبیت میں کسی انحراف کا شکارنہیں تھے،قرآن مجیدمیں باربار ان کے اس اعتراف کاذکر ہے کہ ہرشیٔ کاخالق، مالک اورمدبر صرف اللہ رب العزت ہے،انہیں اگر اشکال تھا تووہ
Flag Counter