Maktaba Wahhabi

49 - 366
ان کے پیرو ہیں اللہ ان سب سے راضی ہوا اور وه سب اس سے راضی ہوئے۔ اس آیت کریمہ سے واضح ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی رضا دنیا کی تین جماعتوں کیلئے ہے۔ چوتھی ایسی کوئی جماعت نہیں جس کیلئے اللہ کی رضاہو۔ وہ تین جماعتیں یہ ہیں: 1مہاجرصحابہ کرام، جنہوں نے اپنے ایمان کو بچانے کیلئے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ ہجرت کی۔ 2وہ انصار صحابہ کرام جنہوں نے ہجرت کرکے آنے والوں کا ایسا استقبال کیا کہ وہ اپنی جان ومال کے ساتھ ان پر فداہوگئے۔ 3تیسرے وہ لوگ ہیں جو ان کے پیروکار ہیں۔وہ کسی بھی دورمیں ہوں،کسی بھی خطے کے ہوں، کسی بھی رنگ ونسل کےہوں، بس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم او رصحابہ کرام کے منہج کی اتباع ان کاشعار ہو اور وہ اسی پر چلتے ہوئے اپنی جان جان آفرین کے سپرد کردیں۔ سامین کرام!ان دلائل سےمیں تو اس نتیجے پرپہنچاہوں کہ ہمارے تمام دکھوں کا مداوا او ر تمام پریشانیوں کا علاج رسول نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع پر ہی موقوف ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے بھی اتباعِ دین ضروری ہے اگر اتباع کے بغیر کسی کا چھٹکارا ممکن ہوتا، اور کسی کیلئے یہ گنجائش ہوتی کہ وہ اتباع کے بجائے اپنی ذاتی خواہشات پر عمل کرلے تو اللہ تعالیٰ کے پیغمبر جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اجازت دےدی جاتی کیونکہ ان کی خواہش اورقول وکردار سب سے زیادہ مقدس ومحترم ہے لیکن ان کیلئے بھی اس کاکوئی امکان نہیں رکھاگیا جبکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
Flag Counter