Maktaba Wahhabi

46 - 366
بسم اللہ الرحمن الرحیم الحمدللہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی أشرف الأنبیاء والمرسلین وعلی آلہ وصحبہ وأھل طاعتہ أجمعین ،وبعد قابل احترام علماء کرام !معزز سامعین حضرات! جمعیت اہل حدیث سندھ کی پندرھویں کانفرنس شروع ہورہی ہے، کانفرنس کا یہ عمل ہمارے امیر محترم،ہمارے شیخ اور مربی شیخ العرب والعجم بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ نے جس تسلسل کے ساتھ چلایا اسی تسلسل کے ساتھ ان کی وفات کے بعد بھی جاری ہے، اور ان شاء اللہ ان کیلئے صدقہ جاریہ ہے۔ اللھم اغفرلہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ سامعین حضرات! یہ بندہ ناچیز نہ توصدارت کا اہل ہے اور نہ ہی اپنے آپ کو خطبہ صدارت لکھنے کا اہل سمجھتا ہے لیکن یہ ایک ذمہ داری اس ناکارہ کے کندھوں پر ڈال دی گئی ہے جسے مرتا کیا نہ کرتا کے مصداق نبھانے کی کوشش کررہاہوں۔ اللہ تعالیٰ استقامت عطافرمائے۔ امت مسلمہ کی حالت زار اور اس کاعلاج سامعین کرام! آج امت مسلمہ ہر طرف سے مصائب وآلام میں گھری دکھائی دے رہی ہے دشمن چاروں طرف سے ہم پرمسلط ہے معیشت دگرگوں ہوتی جارہی ہے ،ہم مختلف اخلاقی، معاشرتی اور سماجی انحرافات کا شکار ہوتے جارہے ہیں، اللہ تعالیٰ کے فرمان: [اِنَّ اللہَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتّٰى يُغَيِّرُوْا مَا بِاَنْفُسِہِمْ] [1] کے مطابق یہ سب کچھ ہمارا ہی کیادھرا ہے جب تک ہم اپنی اصلاح نہیں کریں گے
Flag Counter