Maktaba Wahhabi

293 - 366
گھٹیاکوششوں میں مصروف ہیں۔ان عناصرکو منہجِ سلف صالحین سے کوئی غرض نہیں؛کیونکہ آج تک وہ ہمارے منہج پر کوئی اعتراض یانکیر وارد نہیں کرسکے۔ممکن ہے کہ وہ دل کی گہرائیوں سے ہمارے منہج کی صداقت وحقانیت کے معترف ہوں،لیکن اس تمام تر اعتراف کے باوجود اگروہ اپنے مذموم عزائم پر مصر ہیں تو ہم پہلے ’’إتق ﷲ‘‘ کہہ کر نصیحت کریں گے،اگر قبول نہیں تو پھر حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ’’إذا لم تستحی فاصنع ماشئت ‘‘[1] سنا کر ان سے اعراض میں اپنی عافیت سمجھیں گے۔ برادرانِ گرامی قدراوربالخصوص نوجوان ساتھیو!آپ ان ہفوات سے یکسر پہلو تہی اختیار کرکے اپنی مثبت ذمہ داریوں پرتوجہ دیجئے ،ہمارامنہج اور ہماری سیاست ’’قولوا لاإلٰہ إلا ﷲ‘‘ ہے ۔ شرف اصحاب الحدیث جماعت اہلحدیث کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جماعت کا تسلسل ہونے کا شرف حاصل ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پہلی جماعت صحابہ کرام تھے ، جن کے منہج وعمل کو اللہ تعالیٰ نے رہتی دنیا تک بطورِ مثال پیش کیا ہے: اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: [فَاِنْ اٰمَنُوْا بِمِثْلِ مَآ اٰمَنْتُمْ بِہٖ فَقَدِ اھْتَدَوْا۰ۚ ][2] اگر یہ لوگ ویسا ایمان لے آئیں جیسا تم( صحابہ کرام)لائے ہو تو ہدایت یافتہ ہوجائیں گے۔
Flag Counter