Maktaba Wahhabi

94 - 366
حافظ سفیان بن عیینہ فرمایا کرتے تھے : [لیس من أھل الحدیث أحد الا وفی وجھہ نضرۃ لھذا الحدیث ][1] یعنی اس حدیث کی روشنی میں یہ بات واضح ہے کہ ہر اہل حدیث کے چہرہ میں رونق و تروتازگی و شگفتگی موجود ہے ۔ اہل حدیث ایک مقدس وبرحق جماعت حضرات ! یقینا اہل حدیث ایک مقدس و برحق جماعت کا نام ہے یہ بات میں دل کی گہرائیوں سے پورے قطع و جزم اور یقین و بصیرت کی ساتھ کہہ رہا ہوں جبکہ مجھے یہ بات بھی پورے وثوق کے ساتھ معلوم ہے کہ کل قیامت کے دن اللہ رب العزت کے سامنے پیش ہونا ہے اور اس نے زبان سے نکلے ہوئے ایک ایک لفظ اور قلم سے لکھے ہوئے ایک ایک جملہ کا حساب لینا ہے ۔ یوم حشر کی پیشی مد نظر ہے اور یہ با ت کہہ رہا ہوں کہ جماعت حقہ صرف جماعت اہل حدیث ہے اگر مجھ میں کوئی خامی ہے تو وہ میری ذات کی خامی ہے میرا مسلک و منہج اس سے بری ہے وہ پاک اور سچا ہے ۔ ذالک فضل اللہ یؤتیہ من یشاء. اہل حدیث کی حقانیت وصداقت کا سب سے بڑا نشان حضرات گرامی ! مسلک اہل حدیث کی حقانیت و صداقت کا سب سے بڑا اور عظیم الشان و گرانقدرنشان یہ ہے کہ اس میں تقلید جامد جیسی کراہت و قباحت کا کوئی نام و نشان نہیں ہے۔
Flag Counter