Maktaba Wahhabi

199 - 366
معلوم ہے کہ اس حال میں موت آئے گی تو ہمارا ستیاناس ہوگا ، عذاب الیم میں مبتلا کئے جائینگے ، اس عذاب کو کیسے برداشت کریں گے ۔ بہرحال یہ توابھی تمہید چل رہی ہے کہ حقِ تقوی اختیار کرو اور اس بات پر پورا دھیان رکھو کہ موت،اسلا م پر آنی چاہئے ، اس کے بعد تقوی اختیار کرنے اور اسلام پر مرنے کا طریقہ اور اس کی راہ بتائی چنانچہ فرمایا : [وَاعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللہِ جَمِيْعًا وَّلَا تَفَرَّقُوْا۰۠ ][1] ترجمہ : ( اللہ تعالیٰ کی رسی سب مل کر مضبوطی سے تھام لو اور پھوٹ نہ ڈالو ) یعنی یہ اس طرح ممکن ہے کہ مل کر اللہ تعالیٰ کی رسی کو تھا م لو اور تفرقہ نہ کر و ، فرقہ نہ بنو ، تنازع نہ کرو یہ اصلاح کا راستہ ہے ، اس راہ پر چلو گے تو حق تقوی بھی ادا ہوگا،اللہ تعالیٰ تمہاری مدد اور بہتری کی تدبیر فرمائے گا اور تمہارے خاتمہ کی حفاظت فرمائے گا کیونکہ تم نے اپنا قبلہ درست کر لیا ، کہ اللہ تعالیٰ کی رسی کو تھا م لیا اور اپنی ذات کو تفرقے کا باعث نہیں بنایا ۔ یہ سارے مقدمات بالکل باہم مربوط ہیں ، اللہ تعالیٰ نے ہمارے فشل اور ناکامی کا سبب بتادیا ہے اور اس کا علاج بھی بتادیا ہے ۔ سب سے اہم بات یہ ثابت ہوئی کہ ہمارا تفرقہ و تنازعات کا شکار ہونا ، ہمارے فشل کا سبب ہے ، یعنی اصل خرابی اور ہمارے ضعف کا اصل سبب یہی افتراق ہے ۔ افتراق وفرقہ کا سبب اب میں بتانا چاہتا ہوں کہ افتراق کیسے ہوتا ہے ، فرقہ کیسے بنتا ہے ، ہمیں یہ معلوم ہونا
Flag Counter