Maktaba Wahhabi

249 - 366
اللہ تعالیٰ ہر عمل میں ہمیں اخلاص کی حفاظت اور اپنے پیارے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی متابعت کی توفیق عطافرمائے۔ خیروشر کاتعارف حضراتِ سامعین!رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہر خطبہ میں خیر وشر کا تعارف کرایا کرتے تھے،خیر کاتعارف ان الفاظ میں: ’’إن خیر الحدیث کتاب ﷲ وخیر الھدی ھدی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ‘ ‘[1] ’’یعنی سب سے بہترین کلام ،کتاب اللہ تعالیٰ ہے اور سب سے بہترین طریقہ، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے‘‘ گویادنیا میں قیامت تک بہت سے طریقے آئیں گے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی تاکید کے ساتھ یہ بات واضح فرمادی کہ سب سے بہترین طریقہ صرف میرا ہی ہے۔ اس سب سے بہترین طریقہ کی وضاحت کے بعدآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقابلۃً سب سے بدترین طریقے کو بھی واضح فرمادیا:ـ ’’وشر الأمور محدثاتھا وکل محدثۃ بدعۃ وکل بدعۃ ضلالۃ وکل ضلالۃ فی النار‘[2] ’’یعنی ہر نیاطریقہ بدترین ہے جو کہ بدعت کہلاتا ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے اور ہرگمراہی جہنم میں ہے‘‘ اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کو چھوڑکر کسی بھی نئے
Flag Counter