Maktaba Wahhabi

160 - 366
خبردار ! انسانی جسم میں ایک لوتھڑا ہے ۔ اگر وہ درست ہے توتمام جسم درست ہے اور اگر وہ فاسد ہے تو تمام جسم فاسد ہے اور وہ لوتھڑا دل ہے ۔(اس حدیث کو بخاری ومسلم نے روایت کیاہے) تفہیم الحدیث سامعین حضرات ! حدیث کا ترجمہ آپ نے سن لیا ۔ اس کی شرح میں بڑے تفصیلی مباحث آسکتے ہیں لیکن مجھے یہ محسوس ہورہا ہے کہ یہ خطبہ خاصہ طویل ہوتا جارہا ہے ۔لہذا تفصیلی بحث کسی دوسرے موقع کیلئے ملتوی کرتے ہوئے صرف بنیادی قواعد و اصول کی نشاندہی کردیتا ہوں جو مندرجہ ذیل ہیں ۔ ۱۔اس حدیث سے واضح ہو ا کہ جو چیزیں حلال محض ہیں وہ بالکل واضح ہیں اور ان میں کوئی اشتباہ نہیں ہے ۔ لہذا ان حلال امور کی تعلیم حاصل کیجئے اور انہیں اپنا لیجئے ۔ ۲۔ اسی طرح جو حرام محض ہیں وہ بھی بالکل واضح ہیں انہیں جاننا بھی ضروری ہے تاکہ ان سے بچا جا سکے ۔ ۳۔ حلال و حرام کے مابین کچھ اور امور ہیں جو بہت سےلوگوں پر مشتبہ ہوتے ہیں ۔ اگرچہ راسخین فی العلم ان سے واقف ہوتے ہیں،عامۃ الناس ان کے بارے میں الجھن اور تشویش کا شکار رہتے ہیں۔ عوام الناس کی ذمہ داری اور مشتبہ امور سےا جتناب چنانچہ اب ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ حلال محض کو اختیا ر کریں اورحرام محض سے اجتناب کریں اورعلماء راسخین واھل الذکر سے ایک قوی اور مستقل رابطہ رکھیں تاکہ امور مشتبہ کے
Flag Counter