Maktaba Wahhabi

164 - 366
چوتھی حدیث عن ابی عبدالرحمن عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : حدثنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہو الصادق المصدوق (قال) ’’ ان احدکم یجمع خلقہ فی بطن أمہ أربعین یوما نطفۃ ثم یکون علقہ مثل ذلک ثم یکون مضغۃ مثل ذلک ثم یرسل الیہ الملک فینفخ فیہ الروح ویؤمر باربع کلمات : یکتب رزقہ وأجلہ وعملہ و شقی ام سعید فواللہ الذی لا الہ غیرہ ان احدکم لیعمل بعمل أھل الجنۃ حتی مایکون بینہ وبینھاالا ذراع فیسبق علیہ الکتاب فیعمل بعمل أھل النارفیدخلھا وان أحدکم لیعمل بعمل أھل النار حتی مایکون بینہ وبینھا الا ذراع ‘ فیسبق علیہ الکتاب فیعمل بعمل أھل الجنۃ فید خلھا ‘‘[1] عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہمیں پیغمبر صادق و مصدوق محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا : ’’ ہر شخص کی خلقت اس کی ماں کے پیٹ میں چالیس دن نطفہ کی صورت میں ‘ پھر چالیس دن جمے ہوئے خون کی صورت میں اور پھرچالیس دن گوشت کے لوتھڑے کی صورت میں جمع کی جاتی ہے۔ پھر اس کی طرف فرشتہ بھیجا جاتا ہے جو اس میں روح پھونک دیتا ہے ۔ فرشتے کو چار کلمات کا حکم دیا جاتا ہے ۔ ۱۔اس کارزق لکھنے کا ۲۔اس کی موت کا وقت لکھنے کا
Flag Counter