Maktaba Wahhabi

15 - 366
تقدیم الحمدللہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی سید الأنبیاء والمرسلین، امابعد ’’صدارتی خطبات‘‘ فضیلۃ الشیخ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ امیر جمعیت اہل حدیث سندھ ،کے انتہائی علمی ،منہجی ،تربوی اوردعوتی خطبات کا مجموعہ ہے۔ فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں،شیخ الحدیث، استاذ الاساتذہ، استاذِ حدیث،حافظِ حدیث،علامہ، داعی کبیر،خطیبِ ملت، مؤلف، محقق، امیرِ جماعت، معلم ومربی،قاطعِ شرک وبدعت وغیرہ کونسا ایسا دینی وعلمی لقب اور اعزاز ہے جو شیخ مکرم کے نام کے ساتھ لاحق ومنسلک نہیں ہے۔ ’’صدارتی خطبات‘‘ کا یہی تعارف ہی کافی ہے کہ یہ اسی نابغہ روزگار شخصیت کے خطبات ہیں۔ ان خطبات کی مزیدخصوصیت یہ ہے کہ یہ جمعیت اہل حدیث سندھ کی مرکزی سالانہ کانفرنس (بمقام نیوسعیدآبادسندھ) کے خطباتِ صدارت ہیں،اور کسی مرکزی کانفرنس کا خطبۂ صدارت گویاپوری کانفرنس کابنیادی پیغام ہوتاہے،بلکہ کانفرنس کے مقررین کیلئے ایک راہنما خطاب ہوتاہے۔ ان خطبات کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ خطبات درحقیقت ،شیخ مکرم کی تحریرات ہیں، جنہیں شیخ محترم نے حسبِ روایت،کانفرنس کےموقعہ پر تحریر فرمایا اور جسے مطبوعہ
Flag Counter