Maktaba Wahhabi

170 - 366
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نضراللہ امرا سمع مقالتی فحفظھا ثم اداھا کما سمعھا.[1] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس شخص کے چہرے کو تروتازہ رکھے جس نے میری بات کو سنا پس اس کو یاد رکھا پھر اسے اسی طرح پہنچادیا جس طرح سنا۔ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تسمعون ویسمع منکم ویسمع ممن یسمع منکم.[2] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم مجھ سے سنتے ہو اور تم سے سناجائے گا اور ان سے سنا جائے گا جنہوں نے تم سے سنا۔ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم السامع المطیع لاحجۃ علیہ والسامع العاصی لاحجۃ لہ.[3] سن کر اطاعت کرنے والے کے خلاف کوئی حجت نہیں اور سن کر نافرمانی کرنے والے کے حق میں کوئی حجت نہیں۔ دینی جلسوں کی افادیت واہمیت محترم علماءِ کرام ،اراکین وکارکنان جمعیت اہل حدیث سندھ ودیگر تمام حاضرین مجلس السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ الحمدللہ جمعیت اہل حدیث سندھ کے زیر اہتمام 21ویں سالانہ کانفرنس شروع ہوچکی ہے۔بڑا منفرد پروگرام ہے اوراس کانفرنس کی افادیت کے بڑے آثار دیکھے گئے ہیں۔ اللہ رب العزت اس مبارک سلسلہ کو تاقیامت قائم ودائم رکھے اور اس کی برکات اس سے بھی بہتر انداز سے پھیلتی رہیں، اور اس کانفرنس کے انعقاد میں جوساتھی پرجوش ہیں، حصہ لیتے ہیں، اور سرگرم ہیں یا معاونین ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیرعطا فرمائے اور
Flag Counter