Maktaba Wahhabi

48 - 366
جب یہ طے شدہ بات ہے توواضح ہونا چاہئے کہ ہمارے امراض ومصائب کا بہترین علاج وہی ہے جو اللہ تعالیٰ نے تجویز فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی محبت اور رضاکی بنیاد حضرات سامعین !اللہ تعالیٰ نے اپنے راضی ہونے کی جوبنیاد ہمیں فراہم کی ہے وہ اپنے پیغمبر محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع ہے۔ [قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللہَ فَاتَّبِعُوْنِيْ يُحْبِبْكُمُ اللہُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْ۰ۭ وَاللہُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ][1] ترجمہ:کہہ دیجئے! اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو، خود اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناه معاف فرما دے گا اور اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا مہربان ہے ۔ اس آیت کریمہ سے ثابت ہوا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع ہی دراصل وہ بنیاد ہے جو ہمیں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی ،رضا اور محبت فراہم کرسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی رضا کی مستحق تین جماعتیں ایک اور مقام پر یوں ارشاد فرمایا: [وَالسّٰبِقُوْنَ الْاَوَّلُوْنَ مِنَ الْمُہٰجِرِيْنَ وَالْاَنْصَارِ وَالَّذِيْنَ اتَّبَعُوْھُمْ بِـاِحْسَانٍ۰ۙ رَّضِيَ اللہُ عَنْھُمْ وَرَضُوْا عَنْہُ ][2] ترجمہ:اور جو مہاجرین اور انصار سابق اور مقدم ہیں اور جتنے لوگ اخلاص کے ساتھ
Flag Counter