Maktaba Wahhabi

212 - 366
کہ خارجی جہنم میں کتے بنا کر ڈال دئیے جائیں گے ۔ یہاں جو چیز موجب عذاب ہے وہ تفرق ہے اور حقیقت یہ ہے کہ یہ فرقہ بندی فشل کاسب سے بڑا سبب ہے ۔ فرقہ بندی میں ہماراکردار اور ذمہ داری اب ہمارا کردار کیا ہونا چائیے ؟ فرقے قیامت تک بنتے رہیں گے کیونکہ صادق و مصدوق محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان پتھرپر لکیر ہے کہ [ میری امت میں فرقے بنیں گے] کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کیونکہ آپ ـ صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دے دی ہے ، لہٰذا فرقے تو بننے ہی ہیں اب ہمیں کیوں ڈانٹتے ہو ، میرے دوستو اور میرے بھائیو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان (کہ فرقے بنیں گے ) یہ دعوت نہیں ہے ،یہ تہویل اورتنبیہ ہے کہ تم بچنا ، لہٰذ ااس حدیث کو فرقے بندی کا جواز نہیں بنایا جاسکتا ، آپ ـ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرقوں کی خبر دی ہے ، فرقے پرستی کی دعوت نہیں دی ، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان : ( کہ سب جہنم میں جائیں گے سوائے ایک کے) تنبیہ ہے کہ تم بچ کے رہنا ۔ اب ایک مسلمان کی ذمہ داری واضح اور متعین ہوچکی ، کہ وہ سب کچھ چھوڑ دے اور کتاب و سنت کو تھام لے ، اللہ کی وحی کو تھام لے۔اس دعوت میں کوئی تعصب نہیں ہے، تعصب تو تب ہوتا ہے جب کسی شخصیت کی طرف بلایا جائےاور اگر کوئی کہے کہ اللہ کی طرف اور اس کے رسول کی طرف آؤ ، قرآن وحدیث کی طرف آؤ ، تو اس میں کوئی تعصب نہیں ، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : [وَاعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللہِ جَمِيْعًا][1]
Flag Counter