Maktaba Wahhabi

80 - 366
کے جرم میں رجم نہیں کئے گئے؟کیابعض صحابہ سے ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر قذف کا ارتکاب سرزد نہیں ہوا؟ کیابعض صحابہ سے شراب کا سودا کرنے کی بھول نہیں ہوئی؟ کیابعض صحابہ سے شربِ خمر کی غلطی نہیں ہوئی؟ یہ سب غلطیاں ہوئیں اور غلطی کرنے والوںنے اپنا معاملہ بھی صاف کروالیا لیکن ان معصیتوں سے اسلامی مجتمع پر کوئی اثرات بھی مرتب نہیں ہوئے۔لیکن دعوت وجہاد کے ذریعہ پوری دنیا پر چھاجانے والے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر اتنا تن من دھن قربان کردینے والے، انہی نفوسِ قدسیہ سے اختلاف وافتراق کی ایک دو بارغلطی سرزدہوئی(جس میں ان کی نیتوں میں قطعاً کوئی بگاڑ یا فساد نہیں تھا) تو اس کے بڑے خوفناک اوربھیانک عواقب ونتائج بھگتنا پڑے۔ توپھرہمارا انجام کیا ہوگا؟ منہج کا انحطاط ہمارےہاں تو جماعت واحدہ کا تصور ہی مفقود ہوچکا ہے،بیسیوں دھڑے اور ان کے نتیجہ میں بیسیوںامارتیں وجود میں آچکی ہیں اوربعض لوگ تو منہج کا یوں ستیا ناس بھی کررہے ہیں کہ ایک مسئلہ جس کے ساتھ انہیں شغف ہے(خواہ باقی مسائل پر کوئی توجہ نہ ہو)کی بنیاد پر مستقل جماعت تشکیل دے لیتے ہیںاور خود اس کے امیر بن جاتے ہیں۔دنیا میں کیا انجام ہوگا اور روز قیامت اللہ تعالیٰ کو کیا جواب دیں گے ۔جبکہ تفریق وتشتیت کے اس خطرناک جرم کی تہہ میں اور بہت سی غلاظتیں اور نجاستیں ہمارے رگ وریشہ میں سرایت کرچکی ہیں۔ مثلا حبِ منصب،حبِ مال، ریاکاری، اعمال کی تشہیر اور دوسری پارٹیوں یا جماعتوں کا تجسس،ان کے افراد کی عیب جوئی،غیبت، نمیمہ،بہتان طرازی اور دیگر بہت
Flag Counter