Maktaba Wahhabi

307 - 366
اللہ تعالیٰ نے فرمایا: [اَللہُ الَّذِيْ خَلَقَكُمْ ثُمَّ رَزَقَكُمْ ثُمَّ يُمِيْتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيْكُمْ۰ۭ ہَلْ مِنْ شُرَكَاۗىِٕكُمْ مَّنْ يَّفْعَلُ مِنْ ذٰلِكُمْ مِّنْ شَيْءٍ۰ۭ سُبْحٰنَہٗ وَتَعٰلٰى عَمَّا يُشْرِكُوْنَ][1] یعنی: اللہ تعالیٰ ہی وہ ذات ہے جس نے تم سب کوپیداکیا،پھر تم سب کو روزی دی ،پھر تم سب کو موت دیگا،پھر تم سب کو زندہ کریگا ،کیا تمہارے شرکاء میں سے کوئی بھی ان میں سے کوئی کام انجام دے سکتا ہے؟وہ ذات پاک ہے اور تمہارے شرک سے بہت بلند ہے۔ ایک اورمقام پر فرمایا: [اَ يُشْرِكُوْنَ مَا لَا يَخْلُقُ شَـيْــــًٔـا وَّہُمْ يُخْلَقُوْنَ ۔ وَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ لَہُمْ نَصْرًا وَّلَآ اَنْفُسَہُمْ يَنْصُرُوْنَ][2] یعنی:کیا وہ ایسوںکو اللہ تعالیٰ کا شریک بناتے ہیں جو کچھ بھی پیدانہیں کرسکتے،بلکہ وہ خود پیدا کئے جاتے ہیں،اور نہ وہ ان کی کچھ بھی مددکرسکتے ہیں،بلکہ وہ تو اپنی مدد کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے۔ غیرت کاتقاضا اور تصویر کی حرمت حضرات! اللہ تعالیٰ ہی خالقِ کل ہے،اس کے سوا کوئی خالق نہیں ہوسکتا،یہ ایک ایسا عقیدہ ہے جو ہم سے بڑی غیرت کا متقاضی ہے،اسی غیرت کا تقاضا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تصویر کو حرام قراردے دیا؛کیونکہ تصویر میں اللہ تعالیٰ کی صفت خلق اور صفت تصویر سے
Flag Counter