Maktaba Wahhabi

180 - 366
کرکے پانچ سوال کرنے ہیں اور جب تک بندہ ان سوالوں کے جواب نہ دے دے اس وقت تک اس کے قدم ہل نہیں سکیں گے،ان میں سے آخری سوال :(وعن عملہ فیما علم)یعنی: جو علم حاصل کیا اس کے مطابق عمل پیش کرو۔ علم کے پہنچتے ہی اس کی حجت انسان پر قائم ہوجاتی ہے اور عمل ضروری ہوجاتاہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں عمل کی توفیق دے۔یہ کچھ ذمہ داریاں سننے کے حوالے سے ہیں۔ ۱۔سامعین کے وقت کو امانت سمجھنا کچھ ذمہ داریاں سنانے کے حوالے سے ہیں۔جوہمارے دوست، علماء،مقررین تشریف لائے ہیں اس کانفرنس میں یا کسی بھی کانفرنس میں وہ یہ بات نوٹ کرلیں یہ جوسامعین سامنے بیٹھے ہیں معلوم نہیں کہاں کہاں سے،تھرسے،کراچی سے، حیدرآبادسے، سکھر سے، ایسے ایسے دوردراز علاقوں سے تشریف لائے ہیں، ہرمقرریہ سمجھے کہ یہ لوگ اتنی دور سے چل کرآئے ہیں، پیسہ بھی خرچ کیا، وقت بھی صرف کیا،اوریہاں بیٹھے ہیں، ان کا ایک ایک لمحہ میرے کندھوں پر امانت ہے، ان لمحات کو ضائع نہ کروں بلکہ یہاں کھڑے ہوکر میرا جو ان کے ساتھ تعلق ہو،وہ وہی ہو جو محمد رسول اللہ کا اپنے سامعین یعنی صحابہ کرام کے ساتھ ہواکرتا تھا،چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: فأنا اخذ بحجزکم عن النار.[1] کہ میں تمہیں آگ میں داخل ہونے سے تمہاری پشتوں سے پکڑپکڑ کر کھینچ رہا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جہنم سے بچانے کی اور اصلاح کی کتنی فکر ہوتی تھی۔ عقیدہ کی اصلاح کی، منہج کی اصلاح کی کہ میں تمہیں تمہاری پشتوں سے پکڑ پکڑ کر کھینچ رہا ہوں اور تم جہنم میں
Flag Counter