Maktaba Wahhabi

317 - 366
تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔دوسری حدیث میں ہے: (إن ﷲ رفیق یحب الرفق ) [1] اللہ تعالیٰ سراپا نرمی ہے اور نرمی کوپسند کرتاہے۔ (ان ﷲ جمیل یحب الجمال) [2] اللہ تعالیٰ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتاہے۔ (3)توحیدربوبیت پر ایمان جتنا قوی ہوگا،اتنا ہی تقدیر پر ایمان قوی ہوتا جائے گا؛کیونکہ توحیدربوبیت کوماننے کامعنی اللہ تعالیٰ کی تقدیر کے تمام فیصلوں کو ماننے سے حاصل ہوگا۔ (4)توحید ربوبیت پر قوی ایمان،رزقِ حلال کے حصول کی ترغیب دیتا ہے کیونکہ جب پوری قوت اوریقین کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے خالق اوررازق ہونے پر ایمان ہے تو پھر حرام کاقصد چہ معنی دارد؟ (5)توحید ربوبیت پر پختہ ایمان،دعاکی قبولیت کا انتہائی قوی وسیلہ ہے، جیسا کہ چیونٹی کا واقعہ گذرا۔ ایک غلطی کی نشاندہی آخر میں ایک غلطی کی نشاندہی ضروری ہے،کلمہ (لاالٰہ الا اللہ )توحید الوہیت ہے جبکہ ہمارے ملک کی ایک بڑی جماعت اسے توحید ربوبیت قرار دیتی ہے اور اس کامفہوم یہ بتلاتی ہے کہ ایک اللہ سے سب کچھ ہونے کایقین اورغیر اللہ سے کچھ نہ ہونے کایقین ۔یہ
Flag Counter