Maktaba Wahhabi

82 - 366
سامعین کرام!آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ افتراق وانتشار کی تہہ میںچھپے ہوئے گناہ کس قدر مہیب اورخطرناک ہیں۔ جب اختلاف وانتشار کی غلطی کے نادانستہ ارتکاب سے سزاپانے سے گروہ صحابہ نہ بچ سکا،جن کی نیتیں صالح تھیں اور تعلق باللہ انتہائی قوی تھا،تو ہم اس فعلِ بد کے دیدہ ودانستہ ارتکاب سے سزاپانے سے کیسے بچ سکیں گے جبکہ ہماری نیتیں بھی فاسد ہیں اور تعلق باللہ بھی کمزور ہے، کیونکہ ہم توحبِ منصب، حبِ مال، ریاکاری،تجسس،غیبت،چغلی الزام تراشی اور دیگر بہت سی نجس اورقبیح حرکات کے مرتکب ہوچکے ہیں۔ اعاذنا اللہ من شرور انفسنا ومن سیئات اعمالنا دروس ونتائج برادرانِ اسلام! ہمارے اس مختصر سے مقالے کاخلاصہ چند بنیادی مسائل پر مشتمل ہے: (1)ہماری دنیوی اصلاح اوراخروی فلاح صرف اور صرف وحی الٰہی پر قائم اور موقوف ہے، اور وحی الٰہی قرآن وحدیث کے مبارک اور معطر مجموعے کانام ہے جو محفوظ ہاتھوں اور مخلص بندوں سے منتقل ہوتا ہوا ہم تک پہنچا اور قیامت تک قائم رہے گا۔ (2) چونکہ قرآن وحدیث قیامت تک کے لوگوں کی ہدایت وفلاح کے لئے نازل کئے گئے ہیں، اس لئےقیامت تک پیداہونے والے تمام مسائل وقضایا کا حل ان میں موجودہے۔ (3)قرآن وحدیث کے حاملین اوروارثین کیلئے عزت اورغلبہ ہے، مگر ہماری حالت بالکل برعکس اورقطعی مختلف ہے اور ہم تباہی وبربادی کے دہانے پر کھڑے ہیں جس کالازمی
Flag Counter