Maktaba Wahhabi

243 - 366
غلبۂ دین اور اصلاحِ اُمت کا کام صرف اہل الحدیث ہی کرسکتے ہیں ،جولوگ اہل بدعت سے اختلاط کوا ہم قوت وطاقت قرار دیتے ہیں یقین کرلیجئے کہ اللہ رب العزت ان کا قطعاً محتاج نہیں ۔ حیاتِ محدث دیارِ سندھ رحمہ اللہ ایک قابل فخر مثال صوبہ سندھ کی ایک علمی شخصیت ہم سب کے روحانی باپ شیخ العرب والعجم علامہ بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ کی مبارک زندگی اس حوالہ سے ایک قابلِ فخر مثال ہے ،ان کامنہج ہمارے سامنے ایک روشن کتاب کی مانند کھلا ہے ،ان کے اسلوب عمل میں خالصتاً سلفی رنگ تھا جب اپنے عالَمِ شباب میں صوبہ سندھ کے اندر موجود جہالتوں سے پنجہ آزمائی شروع کی تو صوبہ بھر میں اہل الحدیث کی صرف ایک مسجد تھی اور جب 1996 میں ہمیں داغِ مفارقت دیکر اس دنیا سے رخصت ہوئے تو 750مساجد قائم ہوچکی تھیں۔اور ہر مسجد میں دعوت کا نظام قائم ہوچکا تھا۔آج اسی عمل کے تسلسل کی برکت سے مساجد کی تعداد 1000تک پہنچ چکی ہے،ہر مسجد میں جمعہ کے خطبات ہورہے ہیں، روزانہ درسِ قرآن وحدیث جاری ہے، اور یہی سلفی عمل ہے۔ منبرو محراب سے لوگوں کی اصلاح، تربیت اور تزکیہ کا کام کیا جائے۔یہی امام الانبیاء محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا منہج تھا اور اسی میں برکت ہے اور کوئی منہج آج تک کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکا ۔ تمیز ایک اہم اعتقادی مسئلہ حضرات!منہجِ اہلحدیث ایک بڑا وسیع مضمون ہے جس پر متعدد جہات سے گفتگوہوسکتی ہے، لیکن میں نے اس مجلس میں اپنی تمام تر توجہ صرف نکتۂ تمیز پر مرکوز رکھی ہے ،یہ ایک اہم
Flag Counter