Maktaba Wahhabi

86 - 366
رحمۃ واسعۃ وضاعف اجرہ وغفر ذنوبہ وادخلہ جنۃ الفردس. آپ اپنے اس نظم کی حفاظت کیجئے، سچائی اور وفاداری کے ساتھ، صحت عقیدہ اور صداقتِ منہج کے زیرسایہ عصرِ حاضر کی مکارانہ سیاست اور سیاسی شعبدہ بازوںسے دور رہتے ہوئے، تربیت اور دعوت واصلاح کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے عظیم فریضہ جہاد کی ہمرکابی کرتے ہوئے۔واللہ ولی التوفیق تنظیم سازوں کی اصلاح کیلئے دو قواعد جو لوگ تنظیم سازیوں کے جرم میں مبتلا ہوچکے ہیں، ان کیلئے اصلاح کی ایک ہی آواز موثر اور کارگرسمجھتاہوں اور وہ ہے: اتقوا اللہ۔اللہ سےڈرو،ہر تنظیم والاسمجھتا ہے کہ اس کی تنظیم کس دور کی اور کن حالات کی پیداوارہے، یہ پھوٹ کا راستہ ہے دین کوٹکڑے ٹکڑے کرنے کے مترادف ہے، دنیا کے چند دن لیڈری کی چمک دمک میں گزرجائیں گے مگر اخروی مسئولیت کی تاب کون لاسکے گا: [يَوْمَ لَا يَنْفَعُ مَالٌ وَّلَا بَنُوْنَ۔ اِلَّا مَنْ اَتَى اللہَ بِقَلْبٍ سَلِيْمٍ ][1] دوسری موثر آواز دعاہے: [الدعاسلاح المومن][2] دعا تو مومن کا ہتھیارہے۔
Flag Counter