Maktaba Wahhabi

220 - 366
فرمائے ۔ اللہ رب العزت ہمارے سینوں کو کتاب و سنت کی نور سے منور فرمادے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی پوری اصلاح کی ، تزکیہ اورتربیت کی توفیق عطافرمائے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس افتراق سے بچائے جو افتراق اس امت کیلئے موجب ہلاکت ہے ، اور اللہ کی ناراضگی کا باعث ہے ، اللہ تعالیٰ ہمیں جماعت واحد ہ بنادے ، وہ جماعت واحدہ جس کا تعلق کتاب اللہ اور سنت ِ رسول اللہ کے ساتھ ہو۔ ہماری بائیسویں سالانہ کانفرنس پوری آب و تاب کے ساتھ شروع ہوچکی ہے اہل توحید کا ایک جم غفیر سامنے ہے ، اس کانفرنس کے توسط سے اگر سامعین حضرات فرقہ بندی و تنظیم سازی کے مضرات و خطرات کو ، بخوبی سمجھ لیں ، تو اس کے انعقاد کی اور نوجوانوں کی شب روز کی محنت کی قیمت وصول ہوجائے گی ۔ جان لیجئے تنظیم سازی کا عمل غیر شرعی ہونے کے ساتھ ساتھ شرک کے دروازے کھولنے والاہے ۔ اسلامی متعقد کے خلاف ہے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی ہے ، امت مسلمہ کی کمزوری ، اور دشمنوں کی مضبوطی اور تقویت کا باعث ہے نیز یہ عمل اخلاص وللہیت کے منافی ہے کیونکہ اس کا مقصد و ہدف حب جاہ یاحب مال کے سواکچھ نہیں ، پھر شہرت کے حصول کے لئے ہر جائز و ناجائز ، ہتھکنڈے بروئے کار لائے جاتے ہیں ۔ اور تو اور بے دریغ جھوٹ تک بولاجاتا ہے بلکہ اسے حلال سمجھا جاتا ہے حالانکہ جھوٹ وہ عمل ہے جسے اللہ رب العزت نے موجب لعنت قرار دیا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ مومن جھوٹ نہیں بول سکتا ، یہ دعوت فکر دیتا ہے ، کہ جھوٹ بولنے والا اپنے ایمان پر نظر ثانی کرے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک اور حدیث ہے : ’’ ایاکم والکذب فان الکذب یھدی الی الفجور وان الفجور یھدی الی النار
Flag Counter