Maktaba Wahhabi

216 - 366
ڈیزائن ہے ؟ یہ اس کی خصوصیت ہے ؟ کہ جس کو اونچا کریں تو اسلام اونچا ہو ؟ نہیں ، آج ہم بہت سی تنظیموں اور جماعتوں کو دیکھتے ہیں کہ انہوں نے باقاعدہ اپنے پرچم ڈیزائن کئے ہوئے ہیں ، کوئی کتاب چھاپیں تو وہ جھنڈا ساتھ چھپتا ہے ، کوئی اجلاس ہوتو وہ جھنڈا لہرائے گا،کوئی پروگرام ہوتو وہ جھنڈا وہاں موجود ہوگا ، اسے لہرایا جائے گا ، اب بتائیں اس پرچم کو اونچا کرنا تنظیم کو اونچاکرنا ہے یا اسلام کو ؟ یہ پرچہ اسلام کا تو نہیں ، یہ اسلام کی تعبیر تو نہیں ، اس سے اخلاص ختم ہوجاتاہے ، عقیدہ الولاء والبراء ختم ہوجاتا ہے جو عقیدہ کا سب سے اہم شعبہ ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے : ’’اوثق عری الایمان الموالاۃ فی اللہ والمعاداۃ فی اللہ ‘‘[1] یعنی اسلام کا سب سے مضبوط کنڈا یہ ہے کہ کسی سے محبت کرو تو اللہ کی خاطر اور بغض رکھو تو اللہ کی خاطر ۔ آج الولاء والبراء کی یہ اساس ہے ؟ نہیں ، آج محبت و نفرت کی اساس، تنظیم ہے توحید نہیں ، ایک شخص کتنا بڑا موحد کیوں نہ ہو اگر وہ آپ کی تنظیم کا نہیں تو آپ اس سے نفرت کریں گے اور اگر ایک شخص قبر پرست ہی کیوں نہ ہو آپ کے کاز سے متفق ہے توآپ اس سے محبت کریں گے۔ میرے دوستو اور بھائیو ! یہ عمل اسلام کے لئے مضر ہے، افتراق کا یہ پہلو ناقابل قبول ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ ہمارا سببِ فشل بالکل واضح ہے جسے اللہ نے بیان کردیا ہے اور وہ ہے باہم نزاع وافتراق اور اسی میں ہماری کمزوری اور دشمن کی طاقت ہے اگر دشمن ہم پر حاوی آجائے تو ہماری یہ کمزوری وسائل کے اعتبار سے نہیں بلکہ ایمان اور عقیدہ کے اعتبار
Flag Counter